National قومی خبریں

اردوزبان محبت کی،روداری اور میل ملاپ کی زبان ہے

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول یاقوت پورہ میں جلسہ یوم اردوسے مقررین کا خطاب

حیدرآباد(پی ایم ڈبلیونیوز)اردو کسی مذہب،کسی فرقے کی زبان نہیں، یہ تو لوگوں کی زبان ہے محبت اور پریم کی زبان ہے،روداری و میل ملاپ کی زبان ہے ،اس زبان کی بدقسمتی ہے کہ اس کو مسلمانوں سے منسوب کردیا گیا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہارجی ۔سوامی پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول یاقوت پورہ (ذکور)1نے اسکول میں منعقدہ یوم اردو/یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں مہارت پیدا کریں،اپنے اندر، اردوسننے،بولنے،لکھنے اور پڑھنے کی صلاحیتوں کو فروغ دیں ۔

علامہ اقبال ایک عظیم مفکر و فلسفی شاعر تھے جنھوں نے اپنی شاعری کے ذریعے لوگوں کو حرکت و عمل کی تلقین کی۔ڈاکٹرعزیز سہیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی سطح پر علامہ اقبال کی یوم پیدائش کو یوم اردو کے طور پر منایا جارہاہے علامہ اقبال اردو کے مشہور مفکرو فلسفی گزرے ہیںانہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے حرکت و عمل کے پیغام کو عام کیا اور لوگوں میں اسلامی فکر کو فروغ دیا۔انہوں نے تمام انسانوں کو قوم ،نسل،ملک اور زبان کے امتیازات سے بلند ہوکر بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کو اپنا نصب العین بنانے کی تعلیم دی۔انہوں طالب علموں کو علامہ اقبال کی شاعری کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا،قبل ازیں حافظ عبدالمعید ،محمدالیاس،وحید ہ پاشاہ قادری نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ممتاز مزاحیہ شاعر وحید پاشاہ قادری نے اپنا کلام سنایا جس کو طلباء نے خوب پسند کیا اور بھر پور داد دی ، پروگرام کا آغازمحمد امان کی تلاوت سے شروع ہوا،محمد دانش ،محمد شہباز نے نعت پڑھی،محمد کیف،محمد صدیق، محمد مصطفی، محمد عفان نے علامہ اقبال کی نظمیں سنائی ،محمدامین الاسلام نے اردو زبان کی اہمیت پر تقریر پیش کی ۔قبل ازیں مختلف مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام کے انتظامات سی۔بی،پرسنا اسکول کواڈئنٹر نے انجام دئے۔ڈاکٹر عزیز سہیل کے شکریہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ شعبۂ نشر واشاعت

Related posts

ممتاز و معروف شاعر بدنام نظر نہیں رہے

Paigam Madre Watan

ٹرائل کورٹ نے ضمانت کی شرائط طے کی عدالت کی اجازت کے بغیر ملزمین کی کلکتہ سے باہر جانے پر پابندی

Paigam Madre Watan

جنوبی ریاستوں کے لوگوں نے بی جے پی کو یکسر مسترد کردیاہے۔شمال میں بی جے پی کی خالی نعروں کو عوام نے پہچان لیا ہے۔ پروفیسر کے ایم قادرمحی الدین

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar