سرینگر: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے چنار اردو کتاب میلہ کے اردو پویلین میں محفل غزل و موسیقی اور اقبال انسٹی ٹیوٹ آف کلچر و فلاسفی، کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔محفل غزل و موسیقی اور مشاعرہ میں بڑی تعداد میں سامعین موجود رہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کشمیر یونیورسٹی کی صائمہ محمود، یاور ایوب، اویس محمود، شاہد شفیق خان، شکیل احمد، عطفر نظیر، داؤد احمد میر، صابر احمد، فاضل الطاف اور ارشاد مجید نے غزل و موسیقی پروگرام کو خوبصورتی سے پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا، اس موقعے پر انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کے اساتذہ میں محترمہ ثریا شفق، ڈاکٹر بلال احمد، فیروز احمد اور تجندر پال وغیرہ اور شعبہ اردو کے اساتذہ میں پروفیسر عارفہ بشری اور ڈاکٹر الطاف انجم وغیرہ موجود رہے۔
مشاعرہ کی صدارت بزرگ شاعر رفیق راز نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مبارک لون نے انجام دیے۔ستیش ویمل، شفیقہ پروین، اشرف عادل، راشد عزیز، شبنم عشائی اور حسن زریں نے اپنے کلام پیش کیے۔آخر میں اقبال انسٹی ٹیوٹ آف کلچر و فلاسفی کشمیر یونیورسٹی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی نے سامعین اور قومی کونسل کا شکریہ ادا کیا۔
آج صبح سے ہی شائقین کتب کی بڑی تعداد ایس کے آئی سی سی سری نگر کے چنار بک فیسٹیول /چنار اردو کتاب میلہ میں دیکھنے کو ملی۔
واضح رہے کہ یہ چنار اردو کتاب میلہ /چنار بک فیسٹیول 17 اگست سے شروع ہوکر 25 اگست 2024 تک چلے گا۔ اردو پویلین میں 20 اگست 2024 کو صبح ساڑھے گیارہ بجے سے افسانہ خوانی اور ان کا تجزیہ اور دوپہر ڈھائی بجے سے محفل قوالی /صوفیانہ کلام کا انعقاد کیا جائے گا۔
Related posts
Click to comment