Delhi دہلی

جمادی الاولی۱۴۴۵ھ کا چاند نظر نہیں آیا

دہلی(پی ایم ڈبلیو نیوز) مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/ربیع الآخر۱۴۴۵ھ مطابق ۱۴؍نومبر۲۰۲۳ء بروز منگل بعد نماز مغرب بمقام اہل حدیث منزل،اردوبازار،جامع مسجددہلی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہ ِجمادی الاولی کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے مگر بہت سے مقامات پر مطلع صاف ہونے کے باوجودکسی بھی صوبہ سے رؤیت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہ ہوئی۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ کل مورخہ۱۵/نومبر۲۰۲۳ء، بروزبد ھ ربیع الآخر ۱۴۴۵ھ کی ۳۰/ویں تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ

Related posts

بی جے پی ایل جی کے ذریعے عہدیداروں کو دھمکی دے رہی ہے کہ اگر پانی بل معافی اسکیم کو لاگو کرنے دیا گیا تو آپ کی نوکریاں چھین لیں گے: گوپال رائے

Paigam Madre Watan

بدنام زمانہ ایم آئی ایم شہباز احمد خان مرض الموت کی چپیٹ میں

Paigam Madre Watan

Alima Dr. Nowhera Sheikh: Pioneering a Vision for a Prosperous India

Paigam Madre Watan

Leave a Comment