National قومی خبریں

عابد خان حمید خان صاحب کالاتور کامیاب دورہ

ناندیڑ:(پی ایم ڈبلیو نیوز)۱۶؍نومبر:قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے تعارف نیز خادمین امت کی جانب سے انعقاد پزیر "سیرت پروگرام-۱۷ کے ضمن میں قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کے ریاستی صدر جناب عابد خان حمید خان صاحب نے اپنے رفقاء شیخ نور پاشاہ اور شیخ شفیع کے ہمراہ ۱۵/نومبر ۲۰۲۳ کو لاتور کا دورہ کیا۔ لاتور کی متحرک و فعال شخصیت اور نیشنل اردوٹیچرایوارڈ یافتہ جناب محمد سلیم حاجی الند سر نے اسکول و کالج کے ذمہ داران سے ملاقات کروائی۔ وہیں لاتور شہر کی معزز شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔ خاص طور پر سابقہ ڈپٹی میئر نیز شاہین اکیڈمی لاتور کے ڈائریکٹر جناب معزالدین شیخ صاحب، سماجی کارکن جناب ماجد صاحب، ڈاکٹر رئیس صاحب، جناب شیخ إسماعيل سر وغیرہ کے ساتھ تعارفی نشست ہوئی۔ان شاءاللہ، ۳/ جنوری ۲۰۲۴ کو لاتور میں ضلعی سطح کا کوئز اور لیکچر سیریز مقابلہ ہوگا اور ۷/ جنوری ۲۰۲۴ کو ایم۔سی۔کیو۔ پیپر لیا جائےگا۔اس طرح نیشنل ایوارڈ یافتہ جناب محمد سلیم حاجی الند سر نے اس دورہ کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Related posts

بیت المقدس اور ارض فلسطین کی تاریخ سے امت مسلمہ کو واقف کروانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

Paigam Madre Watan

 اننتامبانی کی شادی میں سیاسی لیڈروں کی بھرپور  شرکت

Paigam Madre Watan

हरियाणा के मुख्यमंत्री श्री नायब सिंह सैनी चंडीगढ़ में पत्रकारों को संबोधित करते हुए

Paigam Madre Watan

Leave a Comment