National قومی خبریں

ڈاکٹر امام اعظم ، ریجنل ڈائرکٹر کولکتہ ، مانو کا انتقال

تعزیتی نشست میں رفقاء اور پروفیسر محمود صدیقی و پروفیسر اشتیاق احمد کے خطاب


حیدرآباد، (پی ایم ڈبلیو نیوز) ڈاکٹر امام اعظم ایک ادیب، شاعر، صحافی اور استاد کے علاوہ ایک اچھے انسان تھے۔ ان کا انتقال اردو یونیورسٹی کے لیے زبردست نقصان ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر صدیقی محمد محمود، وائس چانسلر انچارج نے کیا۔ وہ آج مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کی عمارتِ انتظامی کے کانفرنس ہال میں منعقدہ تعزیتی نشست کو مخاطب کر رہے تھے۔ اس نشست کا آج دوپہر اہتمام کیا گیا۔ قبل ازیں آج صبح مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریجنل ڈائرکٹر ڈاکٹر امام اعظم کا ان کی قیامگاہ واقع کولکتہ میں انتقال کرجانے کی اطلاع موصول ہوئی۔ وہ کل تک بھی بدستور کولکتہ میں واقع مانو کے ریجنل سنٹر میں خدمات انجام دے کر گھر واپس ہوئے تھے۔ڈاکٹر سید اعجاز حسن امام اعظم ولد مرحوم ایم زیڈ ایم ظفر فاروقی کی عمر 63 برس تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ ڈاکٹر زہرہ شمائل ، ایڈیٹر تمثیل نو کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے آج کی تعزیتی نشست میں ڈاکٹر امام اعظم کو ایک متحرک اور فعال ادبی شخصیت قرار دیا اور ان کی دفتری اور ادبی خدمات ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب سے قراردادِ تعزیت پڑھ کر سنائی۔ پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I نے ڈاکٹر امام اعظم کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک اچھے منتظم تھے۔ پروفیسر رضاء اللہ خان، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم نے ان کے انتقال کی تفصیلات بیان کیں اور بتایا کہ وہ قلب کے عارضے میں مبتلا تھے۔ آج کی اس تعزیتی نشست میں اظہار خیال کرنے والوں میں پروفیسر نکہت جہاں، نظامت فاصلاتی تعلیم ، پروفیسر فیض احمد، دربھنگہ، ڈاکٹر اعجاز اشرف، سری نگر؛ ڈاکٹر محمد احسن، بھوپال؛ ڈاکٹر ارشد اقبال، دربھنگہ؛ ڈاکٹر حسن الدین حیدر، پٹنہ؛ ڈاکٹر بدیع الدین ، شعبۂ امتحانات بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر اعظم کی آخری رسومات کل ان کے آبائی مقام دربھنگہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائیں گی۔ پروفیسر علیم اشرف جائسی، صدر شعبۂ عربی نے دعائے مغفرت کی۔ جناب غلام محمد عبداللہ، سیکشن آفیسر تعلیمات کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ آف لائن کے علاوہ ملک کے طول و عرض میں موجود یونیورسٹی کے ریجنل ڈائرکٹرس، اساتذہ و عملہ کے ارکان نے آن لائن اجلاس میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Related posts

हैदराबाद एमपी सीट निर्वाचन क्षेत्र में डॉ. नौहेरा शेख का रोड शो

Paigam Madre Watan

ممبئی کا قومی اردو کتاب میلہ تاریخ ساز کامیابی سے ہم کنار ہوگا : پروفیسر دھننجے سنگھ

Paigam Madre Watan

چیئرمین بی سی کمیشن ( مماثل مرکزی کابینہ وزیر) سے سفیر برائے عالمی امن کی خیر سگالی مُلاقات

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar