National قومی خبریں

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ خوشحال بھارت کا وژن کا ممبئی میں اجرا

 مہیلا امپاورمنٹ پارٹی قیادت کو ملک تسلیم کرے گا / سنیتا


نئی دہلی ( مطیع الرحمن عزیز) آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی مہاراشٹر صدر محترمہ سنیتا تاپسندریہ کے ہاتھوں پارٹی کارکنان کی موجودگی میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ۔ خوشحال بھارت کا وژن کتابچہ کا اجرا عمل میں آیا ۔ کتابچہ ”عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ۔خوشحال بھارت کا وژن “ کو ملک میں بڑے پیمانے پر مقبولیت مل رہی ہے۔ عوام وخواص تک پہنچنے کے لئے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نے ملک گیر پیمانے پر اپنی پارٹی کے ذریعہ کئے جانے والے کاموں کا اندراج کراتے ہوئے ایک کتابچہ کی اشاعت کرائی گئی ہے۔ کتابچہ میں شمار کئے گئے ملک گیر پیمانے کے مسائل کسانوں اور نوجوانوں سمیت مرد وخواتین ، بوڑھے بچے ، اسکول ، کالج ، یونیورسٹی تمام باتوں کو شمار کراتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں چلنے والی پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی سے ان مسائل کو پہلے پارٹی کے پلیٹ فارم سے مہیا کرایا جائے گا، پھر بعد میں ملک کی سیاست میں مضبوطی اور قیادت ملنے کے بعد حکومتی سطح پر تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ ذکر کرنے کی خاص بات یہ ہے کہ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی قائد و بانیہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ملک میں پہلی سیاستدان اور لیڈر ابھر کر سامنے آ رہی ہیں جن کا کہنا یہ ہے کہ ہم جب سیاسی گلیاروں میں فتح حاصل کریں گے تب کی بات الگ ہے۔ لیکن اس سے پہلے زمینی سطح پر ہر اس اقدامات کو عمل میں لایا جائے گا جو انہیں قدرت نے مہیا کیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ملک میں بڑے پیمانے پر رفاہی، فلاحی اور بہبودی کام میں ہمیشہ سرگرداں رہی ہیں اور سالانہ سیکڑوں کروڑ روپیہ ملک کو انکم ٹیکس دینے کے ساتھ ہم وطنوں کو ان کے شادی ویواہ ، علاج و معالمہ اور تعلیم و تعلم میں میں خرچ کرتی ہیں جس کی مثال ملک کے بہت کم لیڈران میں دیکھنے کو ملتی ہے۔
اتر پردیش کارگزار صدر مطیع الرحمن عزیز نے تفصیلی طور پر بتائے ہوئے کہا کہ پارٹی آلانڈیا مہیلا امپاور منٹ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں جن معاملوںمیں زیادہ توجہ دینے والی ہے اس میں بچوں کی تعلیم کے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنا۔ خاص طور پر ملک کے ان حصوں میں تعلیمی مراکز کا قیام کرنا جہاں تعلیم کی شرح کم ہے یا معیار کے مطابق نہیں ہے۔ان طلباءمیں اعلیٰ تعلیم کے لیے بیداری اور حوصلہ افزائی کرنا جو اپنی انتہائی غربت کی وجہ سے درمیان میں ہی تعلیم چھوڑ دیتے ہیں۔انتخابات عوامی مسائل اور ترقی کی بنیاد پر لڑنے کیلئے لوگوں کے اندر بیداری پیدا کرنا۔خواتین کو ترقی کے سفر میں بہتر زندگی گزارنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں پراعتماد بنا کر تعلیم یافتہ ، ہنر مند اور خود انحصار بنانا۔رشوت خوری اور بدعنوانی کے خلاف جدید ٹیکنا لوجی کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کرنا۔ملک کے تمام طبقہ کے لوگوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کا احساس پیدا کرنا، کیونکہ ہمارا ملک مختلف مذاہب اور مختلف ثقافتوں اور روایات کا ملک اور امن کا گہوارہ ہے۔بینکوں کی طرف سے لوگوں کو سود پر قرض کی لعنت کو ختم کرنا اور ان کے درمیان سود سے پاک قرضوں کے نظام کو متعارف کرانے کیلئے لوگوں کے درمیان تعاون کا جذبہ پیدا کرنا۔ہر ممکن طریقے سے لوگوں کو آئین کے بارے میں معلومات فراہم کرنا، جس میں ان کو بھارت کے آئین کے تحت دیے گئے دوسرے تمام شہریوں کی طرح برابر کے حقوق ملتے ہیں، اور انہیں اپنے بنیادی حقوق کے بارے میں سب کچھ جاننے کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنا تاکہ وہ وقت پر اپنے حقوق کو حاصل کر سکیں اور ترقی کی رفتار میں خود کو شامل کر سکیں۔تعلیم یافتہ بے روزگار افراد کو ملازمت سے منسلک کرنے کے لئے ماحول تیار کرنا۔ دیہاتوں، محلوں، قصبوں، شہروں وغیرہ میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومت سے تعاون کرنا کیونکہ امن اور ہم آہنگی آپسی بھائی چارہ ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے بنیادی چیز ہے جسے برقرار رکھنے اور فروغ دینے کی بہت سخت ضرورت ہے۔ایسی کالونیوںیا علاقوں میں پینے کے صاف پانی کا مناسب انتظام کرنا جہاں انتظامیہ کی طرف سے پینے کا پانی مناسب طریقے سے فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔سود کی لعنت کے رواج کو ختم کرکے بغیر سود کے قرض فراہم کرانا اور آگے بڑھنے کی کوشش کرنے والوں کو ہر ممکن طریقے سے ان کی ضروریات میں مدد فراہم کرنا ہے۔ایسے لوگوں کو قانونی مدد فراہم کرنا جو ملک کی مختلف جیلوں میں قید ہیں اور اپنی غربت کی وجہ سے وہ کورٹ کچہری کے اخراجات کو برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، ان کو مالی تعاون کے ساتھ قانونی مدد فراہم کرنا۔غریب اور محتاج لوگوں کو بہترین تجاویز اور بہترین مشورے دینا تاکہ مہنگائی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ان کو مدد فراہم کی جاسکے، کیونکہ اس وقت مہنگائی انتہائی سنگین مسئلہ ہے اور ملک کا ہر شخص مہنگائی سے متاثر ہورہا ہے۔ شراب اور دوسری نشیلی چیزوںکے استعمال کے نقصانات اور اس کے استعمال کے خوفناک نتائج کے بارے میں آگاہ کرنا، ساتھ ہی ساتھ انہیں ان اشیاءکا استعمال نہ کرنے اور اس سے بچاﺅ کے لئے رہنمائی کرنا۔

Related posts

ممبئی اردو کتاب میلے کا ساتواں دن خواتین کے نام رہا، تانیثی ادب اور خواتین کی تعلیم پر مذاکرہ

Paigam Madre Watan

حیدر آباد : ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے منسلکہ اداروں کے کلینڈر کا اجرا

Paigam Madre Watan

جموں کے سپوت یدھ ویرچاڑک ٹیم انڈیاکاحصہ بنے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar