National قومی خبریں

اتر پردیش اردو اکادمی میں عالمی یوم اردو کاانعقاد

لکھنؤ:(پی ایم ڈبلیو نیوز)،اتر پردیش اردو اکادمی میںعلامہ اقبال ؒ کی یوم پیدائش اور عالمی یوم اردو کے موقع پر بھارتی بھاشا اتسو کے تحت علامہ اقبال لیکچر اور غزل گائیکی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹرہری اوم (آئی-اے-ایس)شریک ہوئے ۔ اس موقع پر پروفیسر عباس رضا نیر، شعبۂ اردو، لکھنؤ یونیورسٹی نے علامہ اقبال پر اپنا لیکچر پیش کیا ۔انہوں نے اپنے لیکچر میں ترانۂ ہندی کی تشریح عام فہم زبان میں کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے پیار و محبت اور لب و رخسار کی شاعری نہیں کی بلکہ حیات و کائنات کے اسرار و رموز کو موضو ع سخن بنایا فلسفۂ خودی اور شاہین ان کی شاعری کا طرۂ امتیاز ہے۔۔پروفیسر نیر نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے فلسفے کو سمجھنے کے لئے ان کا گہرائی سے مطالعہ ضروری ہے۔ہری اوم نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ اردو کی روایت کو نسل در نسل پہونچائیں تاکہ اس جشن اردو کا مقصد پورا ہو ۔

ہمارے بچوں کے پاس وراثت مائتھالوجی کی ہونی چاہیے۔ بچوں کو اچھی تعلیم دیں ۔زمین،زبان اور تہذیب وراثت سے حاصل ہوتی ہیں، اگر یہ اچھی نہیں ہوں گی تو آنے والی نسل اچھی نہیں ہوگی۔ ہماری تہذیب میں کشش ہونی چاہیے۔انہوں نے کمپیوٹر کی مثال دیتے ہوئے کہ اگر ہارڈ ویئر بہت اچھا ہے اور سافٹ ویئر درست نہیں ہے تو کمپیوٹر بے کارہے۔ انسان عمارتوں اور گاڑیوں سے اچھا نہیں ہوتا بلکہ انسان اپنے کردار اور گفتار سے اچھا ہوتا ہے اور پہچانا جاتا ہے۔ اس موقع پر اکادمی کے سکریٹری شوکت علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ غزل گائیکی کا پروگرام لکھنؤ کی مشہور گلوکارہ ڈاکٹر پربھا شریواستوا نے علامہ اقبال کے کلام ساتھ دیگر شعراء کا کلام ساز اور آواز پر پیش کیا۔

Related posts

مسجد اقصیٰ کی حفاظت پوری امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے، امت مسلمہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں!

Paigam Madre Watan

Dr. Aalima Nowhera Shaikh’s Vision for Development and Justice Unveiled in Press Conference Ahead of Lok Sabha Elections

Paigam Madre Watan

گجرات کی آدھی گرین انرجی پیدا کر ےگا ریلائنس۔ مکیش امبانی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar