Delhi دہلی

جمعیتہ علماء مدنی روڈ کی جانب سے ڈاکٹر ساجد نعیم کا شاندار استقبال

نئی دہلی( پی ایم ڈبلیو نیوز) جمعیتہ علماء مدنی روڈ مالیگاؤں کا ایک موقر وفد بروز بدھ بعد نماز مغرب مفتی محمد اسماعیل قاسمی صدر جمعیت کی قیادت میں صحافی انصاری احسان الرحیم کے مکان پر پہنچ کر ڈاکٹر ساجد نعیم کو پونے یونیورسٹی سے شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی کے الیکٹرانکس فیلڈ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ہونے پر ان کو استقبالیہ دیا گیا. جمعیتہ علماء کے ذمہ داران نے ڈاکٹر ساجد نعیم کی اس کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعاؤں سے بھی نوازا. اس موقع پر مفتی اسماعیل قاسمی کے علاوہ جمیعت کے وفد میں حاجی محمد مکی سیٹھ (نائب صدر), عبدالملک سیٹھ بکرا (جنرل سیکریٹری), مولانا عبدالحق فارقلیط (خادم), مولانا متین قاسمی (آفس سیکریٹری) اور عبدالعلیم انجینئر شامل رہے. اس کے علاوہ اس مجلس میں مجاہد انصاری, وقار ملک, اقبال ماسٹر اسلام جم خانہ,  عبید ملک,  عمران راشد,  نثار انصاری, ابرار انصاری اور دیگر احباب نے شرکت کی.  اسی موقع پر سینئر انصاری احسان الرحیم نے اپنی تصنیف کردہ کتاب "آئینہ صحافت” مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو پیش کی.تمام ہی مہمانان کرام کا جانوداہ انصاری احسان الرحیم کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا.

Related posts

 ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے متعلق اداروں کے کلینڈر 2025 کا اجرا

Paigam Madre Watan

President of the Minority Wing of All India Mahila Empowerment Party, Mutiur Rahman Aziz, honored with an invitation to the International Workshop on Peace and Development by the London School.

Paigam Madre Watan

सुप्रीम कोर्ट ने हीरा ग्रुप से गिरफ्तारी और धन की मांग के आरोप हटाए

Paigam Madre Watan

Leave a Comment