Articles مضامین

کیا قرآن مجید صرف مسلمانوں کی مذہبی کتاب ہے ؟

 محمد اظہر عبداللطیف


قران کریم ایک عظیم الشان اور مقدس کتاب ہے جو منزل من اللہ ہے قران کریم کی سورتیں چاہے چھوٹی ہوں یا بڑی ہوں ایک محکم نظام اور بہت ہی غیر جانبدارانہ و منظم انداز میں جکڑی ہوئی ہے مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قران مجید سب سے آخری کتاب ہے جو احمد مصطفیٰ محمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی جو پورے عالم انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے اس کا پڑھنا سننا اور اس پر عمل کرنا موجب تقرب الہی اور باعث اعتماد قلب ہے قران کریم تمام علوم اسلامیہ کا ماخذ و منبع ہے یہ تمام مذاہب کے لیے رہبرِ کامل رہا ہے اب اس کا تعلق چاہے ہندو مذہب سے ہو یا مذہبِ اسلام کے علاوہ کسی بھی مذہب سے غرض یہ کہ کسی بھی مذہب کا ماننے والا شخص ہو سب کے لیے ایک مقدس کتاب ہے اور سرمائے زندگی اور سرمۂ بصیرت اور رہبرِ کامل ہے قرآن کریم میں اللہ رب العالمین نے مختلف پیرائے اور مختلف مواضع میں انسانوں کو لفظ انسان کہہ کر پورے عالم انسانیت کو مراد لیا ہے جیسا کہ اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے ۔
وكذلك لتبين للناس ما نزل اليهم ولعلهم يتفكرون اللہ تعالی نے لفظ ناس بول کر پورے لوگوں کو مخاطب کر کے کہا اور اسی طرح تمام انسانی علوم کے باب میں چاہے اس کا تعلق ہندو مذہب سے ہو یا مذہبِ اسلام سے تعلق رکھتا ہو یا مذہبِ باطلہ کے متعلق ہو سب بنیادی اور کلی قوانین سبھوں کے لیے عطا فرمائی ہے اور ان قوانین و ضوابط میں غور و فکر کرنے پر ابھارا ہے یہ سمجھاتے ہوئے کہ یہ قوانین اور یہی قرآن انسان کی سہولت اور آسانی کا وسیلہ ہے جہاں تک بات ہے انسان کے مذہبی کتاب ہونے کی تو اس میں اس نے عبرت و نصیحت کو بیان کرکے نکارات پیش کیے ہیں جو اللہ رب العالمین کی کاوشوں اور ان کے کرم فرمائیوں کا محور اور نقطہ ارتکاز ہے
اس لیے اللہ رب العالمین نے قران کریم کے اندر ارشاد فرمایا ياايها الناس ضرب مثل فاستمعوا له إن الذين تدعون من دون الله لن يخلقوا ذبابا و لواجتمعوا له. قرآن کریم صرف مسلمانوں کی مذہبی کتاب نہیں ہے بلکہ تمام دنیا والوں کے لیے ہے تاریخ بتاتی ہے زمانہ جاہلیت میں حقوق کا کوئی پاس ولحاظ نہیں ہوتا تھا سینکڑوں برائیاں عدم وجود سے وجود میں آرہی تھی نہ تو حاکم رعایا کے حقوق کی کوئی پاسداری کرتا تھا اور نہ ہی حاکم رعایا کے حقوق کی پاسداری کرتا ان تمام بد خلق و بدترین عادتوں کو غلط رویوں اور غلط چیزوں اور مہذب انداز میں قرآن کریم ان تمام سارے قوانین وضوابط کو ذکر کرکے لوگوں کو متنبہ کیا۔ اس سے پہلے انسانوں کی زندگی جانوروں جیسی زندگی تھی جانوروں سے بھی گم گشتہ تھے۔
جیسا کہ بعض مذاھب کے ماننے والے کہتے ہیں قرآن کریم عالم انسانیت کے لیے ایک بہترین رہبر ہے اگر صرف یہ کتاب دنیا کے سامنے ہوتی اور کوئی ریفارمر پیدا نہ ہوا ہوتا تو بھی انسان کے رہنما کے لیے کافی تھی اسی مضمون کو ترتیب دیتے ہوئے قرآن کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تمام مذاہب کی کتابوں میں سب سے افضلیت کا مقام حاصل ہوئی ہے تو اس قرآن کو ہوئی ہے اور مزید یہ کہ قرآن کریم کی مدح و سرا میں کچھ اس انداز میں یہ بات ہرش فیلڈ کہتا ہے کہ قرآن کریم اثر ڈالنے یقین دلانے جملوں کی ترکیب و بندش الفاظ میں بے نظیر دنیائے سائنس کے شعبوں کی حیرت انگیز ترقی کا باعث ہے ۔ خلاصہ کلام یہ کہ اس دنیا میں جتنے بھی مذاہب ہیں سبھوں نے اس چیز کو بلا کسی تکلف کے اقرار کیا کہ یقینا قرآن مجید صرف مسلمانوں کی مذہبی کتاب نہیں ہے جیسا کہ اوپر کی مذکور باتوں سے یہ بات اظہر من الشمس ہوجاتی ہے۔
اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ پروردگار عالم تو قرآن کریم کو ہمارے لیے ہدایت یافتہ بنا دے اور تمام عالم انسانیت کے لیے مشعلِ راہ بنادے آمین تقبل یا ربِّ

Related posts

مسنون نکاح و ولیمے میں بے حیائی رواج پا رہی ہے

Paigam Madre Watan

خوف خدا- گناہوں سے روکنے کی شاہ کلید 

Paigam Madre Watan

کیا اسے بدحواسی کہتے ہیں؟

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar