Delhi دہلی

ڈاکٹرمنورراناکے سانحہ ارتحال پراظہارتعزیت

اردو غزل کے قدمیں کافی دنوں تک گراوٹ محسوس کی جائے گی:واصف واعظی

لکھنو15جنوری (پی ایم ڈبلیو نیوز) ٹیلے شاہ مسجد کے شریک متولی سیدشاہ واصف حسن واعظی نے ڈاکٹرشارب ردولوی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ڈاکٹرمنور رانا کے سانحہ ارتحال پراردو و دانشور طبقے میں رنج و غم کی لہر ہے۔منورانا کا نام اردوغزل میں بڑے ادب سے لیا جاتا تھا۔ ان کی شہرت غزل گوئی سے ہوئی خصوصا ًماں پر لکھا ہوا کلام عوام و خواص میں خوب پسند کیا گیا اور اسے خوب پذیرائی ملی انہیں جتنا اردو داں طبقہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا تھا اتنی مقبولیت ہندی داں طبقہ بھی انہیں حاصل تھی انکی غزلیں اردو زبان کے علاوہ ہندی بنگالی زبانوں میں بھی ہیں۔ انکی شاعری میں رشتوں کے جوڑ نے کی خوب ترغیب دی گئی ہے آپ نظم نگاری کے ساتھ ساتھ بہترین نثر نگار بھی تھے آپ نے کئی کتابیں تصنیف کی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اورتمام متعلقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔

Related posts

دہلی حکومت کے محکمہ سیاحت کے ذریعہ دہلی میں 36 ویں گارڈن ٹورازم فیسٹیول کا انعقاد: سورو بھردواج

Paigam Madre Watan

AIMEP graciously champions initiatives in the realm of Scholarships and Grants, devoted to nurturing parity in education : Dr. Nowhera Shaikh

Paigam Madre Watan

خدا اروند کیجریوال کے ساتھ ہے، سچائی اور ایمانداری کی فتح ہوگی اور وہ جلد ہمارے درمیان ہوں گے: کلدیپ کمار

Paigam Madre Watan

Leave a Comment