Delhi دہلی

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اعلیٰ سطحی وفدکادورۂ بہار

ضلع کٹیہار کے متعددمواضعات میں بھیانک آتش زنی سے ہوئی تباہیوں کا جائزہ

نئی دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی صاحب حفظہ اللہ کی قیادت میں مورخہ ۱۲؍مئی ۲۰۲۴ء مرکزی جمعیت کے اعلیٰ سطحی وفد نے بہارکے متعددمقامات خصوصاًضلع کٹیہارکے مختلف مواضعات کادورہ کیااوربھیانک آتش زنی سے ہوئی تباہیوں کا جائزہ لیا،متاثرہ مقامات خصوصاً ببلابنا گاؤں میں آتش زدگان کے مابین نقد ریلیف کی تقسیم عمل میں آئی، آتش زنی کے متاثرین میں سے جو انتہائی مفلوک الحال ہیں ان کی باز آباد کاری کے لیے عزم کا اظہار کیا گیا اور اس کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔ ببلا بنا گائوںیوں تو گنگا ندی کے کٹاؤ کی وجہ سے پہلے ہی شدید طور پر متاثر تھا اور آدھا گاؤں اس کی زد میں آکر بے نام ونشان ہوگیا تھا لیکن افسوس کہ گزشتہ 28/اپریل/2024ء کی شدید آتش زنی کی لپیٹ میں بقیہ آدھا گاؤں بھی آگیا اور سب کچھ تباہ وبرباد ہوگیا۔واضح ہو کہ اس عظیم بستی کا بڑا حصہ کٹائو کا شکار ہوچکا ہے اور اس میں واقع عظیم الشان دو منزلہ مسجد کے در و دیوار سے گنگا کی موجیں ٹکرا رہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے اپنے طور پر مسجد کے مزید کٹائو سے بچائو کا انتظام کررکھا ہے۔موقر وفد نے ظہر و عصر کی نمازیں اسی مسجد میں ادا کی اور لوگوں کو تسلی دی۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ بعد از خرابی بسیار کٹائو سے روکنے کا کام حکومت کی طرف سے شروع ہوا چاہتا ہے۔ جس کی تیاریوں کا وفد نے مشاہدہ بھی کیا اور حکومت بہار سے اپیل کی گئی کہ اس کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ پریس ریلیز کے مطابق امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ صاحب گنج جھارکھنڈ کی معروف بستی لال بتھانی جو در اصل کٹیہار میں ساحل گنگا پر بسی ان متعدد بستیوں کا مجموعہ ہے جن کے باشندے مختلف اوقات میںگنگا کے کٹائوکی وجہ سے نقل مکانی کر کے یہاں آکر بس گئے تھے، میں واقع مدرسہ اسلامیہ کے سالانہ اجلاس میں خطاب کرکے ڈاکٹر رحمت اللہ سلفی صاحب ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث کٹیہار وغیرہ کی معیت میں 11/مئی 2024ء کی صبح جھارکھنڈ سے منیہاری کے راستے گنگا ندی پار کرکے مدرسہ عطیہ للبنات راگھو پور پہنچے، وہاں صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار کے نائب امیر اور ضلعی جمعیت اہلحدیث کٹیہار کے امیر مولانا انعام الحق مدنی صاحب اور دربھنگہ سے تشریف لائے صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار کے ناظم جناب انجینئر سید اسماعیل خرم صاحب شامل وفد ہوئے۔پھر یہ قافلہ مدرسہ سراج العلوم حال بیدا ہوتے ہوئے ببلا بنا گاؤں پہنچاجہاں امیر محترم اور شرکاء وفد نے آ تش زدگان سے ملاقاتیں کیں اور صورت حال کا جائزہ لیا اور ریلیف کی تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پرمولانا محمد حسن سلفی صاحب نائب امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث کٹیہار وصدر مدرس مدرسہ سراج العلوم حال بیدا،گاؤں کے امام اور مقامی جمعیت کے ناظم مولوی نصیر الدین ،مولانابدرعالم سلفی وغیرہم موجود تھے۔

Related posts

امریکہ میں ہندوستانی طالبہ جھانوی کنڈولا کی بدقسمت موت پر فوری کارروائی کی اپیل کی – ایم پی سواتی مالیوال نے وزیر خارجہ مسٹر ایس جے شنکر سے اپیل کی

Paigam Madre Watan

میں بھی کیجریوال مہم نے واضح کردیا کہ دہلی کی عوام کیجریوال کے ساتھ ہے، عوام نے کہا، کیجریوال کو کسی بھی حال میں استعفیٰ نہیں دینا چاہئے: آپ

Paigam Madre Watan

بی جے پی کو غلط فہمی ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی کو تباہ کر دے گی، AAP نہیں ٹوٹے گی، لیکن آپ اور مضبوط ہو جائے گی: بھگونت مان

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar