Blog

اردو یونیورسٹی کے نظامت فاصلاتی تعلیم کے امتحانات کے نتائج جاری

حیدرآباد ، 16؍جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، کے ریجنل ڈائرکٹر، ڈاکٹر بدیع الدین کے مطابق نظامت فاصلاتی تعلیم کے نتائج برائے 2018, 2019 (بیاک لاگ) اور 2020 (فریش اور بیاک لاگ) کورسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ ایم اے، بی ایس سی، بی کام، ڈپلوما ان جرنلزم ، ڈپلوما ان ٹیچ انگلش کے نتائج یونیورسٹی کے ویب سائٹ manuu.edu.in پر ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ اردو یونیورسٹی گلستان علم ہے: پروفیسر چاند کرن سلوجا

یونیورسٹی کے انگریٹیڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام پر سیشن میں مہمانوں کا اظہارِ خیال

 مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، اسکول برائے تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں انٹیگریٹیڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام (آئی ٹی ای پی) کی معلومات پر مبنی ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کل منعقدہ اس پروگرام کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ثقافت کا فروغ اور اساتذہ و طلبہ کے رشتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس موقع پر قومی کونسل برائے ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) کی ٹیم کے کیمپس دورے کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ این ای پی 2020 کے پس منظر اس طرح کے پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہیں۔ مہمانِ خصوصی، محترمہ کیسانگ وائی شیرپا، ممبر سکریٹری، این سی ٹی ای نے آئی ٹی ای پی کے آغاز کے لیے اردو یونیورسٹی کو مبارکباد دی۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے آئی ٹی ای پی کے آغاز کے لیے کی گئی کوششوں کا تذکرہ کیا اور یونیورسٹی کے مجوزہ نئے پروگراموں کا اعلان کیا۔ پروفیسر چاند کرن سلوجا، شریک صدر نشین آئی ٹی ای پی کمیٹی و مہمانِ اعزازی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اردو یونیورسٹی کو گلستانِ علم قرار دیا۔ ابتداء میں پروفیسر ایم ونجا، ڈین اسکول نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ایم ونجا کی کتاب کی رسم اجراء بھی انجام دی گئی۔ پروفیسر شاہین الطاف شیخ، صدر شعبۂ تعلیم و تربیت نے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر شجر کاری کی گئی جس میں محترمہ کیسانگ شیرپا، پروفیسر چاند کرن سلوجا، جناب مدن سنگھ یادو، محترمہ پوجا شرما، جناب انیل کمار، جناب ابھیمنیو یادو، جناب دنیش کمار چتورویدی، اساتذہ، اور شعبہ کے ریسرچ اسکالرس نے حصہ لیا۔

اردو یونیورسٹی میں این ای پی پر اورینٹیشن و شعور بیداری پروگرام

 یو جی سی – مالویہ مشن ٹیچرس ٹریننگ سنٹر (یو جی سی- ایم ایم ٹی ٹی سی) ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تیسرے8 روزہ طویل اورینٹیشن و شعور بیداری پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس میں ملک بھر سے مرکزی و ریاستی یونیورسٹیز، ڈگری کالجس، خانگی کالجس کے زائد از 130 شرکاء نے رجسٹریشن کروایا ہے۔ یہ پروگرام25؍ جنوری تک جاری رہے گا۔ پروگرام کے دوران جامع بین شعبہ جاتی موضوعات، ہندوستان تعلیمی نظام، انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن ٹکنالوجی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر مرکز نے کہا کہ موجودہ دور کے آرٹیفیشیل انٹیلی جنس اور گوگل کے باوجود بھی اساتذہ کا کوئی متبادل نہیں، وہ طلبہ کو نہ صرف تعلیم کی فراہمی میں بلکہ جذباتی سطح پر بھی مدد کرتے ہیں۔

Related posts

ہریانہ میں’ بدلاؤ جن سبھا’ کر بولے ا روند کیجریوال آپ کی حکومت بنادو، میں بجلی 24 گھنٹے اور مفت کر دوں گا

Paigam Madre Watan

”تیار ہیں ہم“ کا نعرہ لگا کر کانگریس اقلیتی شعبے نے ’ بھارت جوڑو نیائے یاترا کی کامیابی کے لئے خم ٹھونکا

Paigam Madre Watan

فلم "فرے” کا "گھر پہ پارٹی” ٹریک آپ کی پارٹی میں مزید جوش و خروش پیدا کرے گا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar