Delhi دہلی

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے سابق نائب امیر مولانا عبد الوھاب خلجی صاحب مرحوم کی اہلیہ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سابق رکن محترمہ میمونہ ثرو ت کا سانحہ ارتحال

دہلی،مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے سابق نائب امیر مولانا عبد الوھاب خلجی صاحب مرحوم کی اہلیہ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سابق رکن محترمہ میمونہ ثرو ت کے انتقال پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے قلبی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ نہایت خلیق و ملنسار، متواضع ،مہمان نواز،علماء کی قدرداں ،حافظہ اور داعیہ خاتون تھیں۔ جب تک صحت مند تھیں گھر میں ملت کی بچیوں کی تعلیم وتربیت کا فریضہ انجام دیتی رہیں۔اپنے شوہر مولانا عبد الوھاب خلجی صاحب رحمہ اللہ کے دینی ودعوتی کاموں میں شریک وسہیم اور معاون تھیں اور بچوں کی اعلیٰ دینی تعلیم و تربیت میں ان کا اہم کردار تھا۔وہ ایک کامیاب ماں اور بہترین معلمہ وداعیہ تھیں۔دس سال سے فالج کی مریضہ تھیں۔ افسوس کہ گذشتہ شب کے دوبجے ایپیکس ہاسپیٹل ،منڈاؤلی،نئی دہلی میں بعمر 68/سال ان کاانتقال ہوگیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔آج ہی بعد بوقت ڈیڑھ بجے دن پٹودی ہاؤس دہلی میں ان کے جنازے کی نماز ادا کی گئی اور دہلی گیٹ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔پسماندگان میں صاحب زادے عبیداللہ خلجی اور چارصاحب زادیاں عائشہ، اسماء، عفیفہ اورعالیہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے،خدمات کو قبول کرے،جنت الفردوس کی مکین بنائے ۔پسماندگان کو صبرو سلوان عطا فرمائے۔آمین۔پریس ریلیز کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے بھی مرحومہ کے انتقال پر رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا گوہیں۔

Related posts

’دنیا کی سب سے طویل 6000 کلو میٹر سنگتی معذوروں کا شاندار سفر‘

Paigam Madre Watan

کیجریوال حکومت اکشردھام سے نوئیڈا تک بڑی سڑکوں کو مضبوط اور اپ گریڈ کرے گی

Paigam Madre Watan

 Global Largest Animal Welfare Education Initiative

Paigam Madre Watan

Leave a Comment