National قومی خبریں

مولانا آزاد جیسی عبقری شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ۔ شیلندر ساگر ۔

کھنؤ, مولانا آزاد میموریل اکادمی لکھنؤ کی جانب سے امام الہند مولانا آابوالکلام زاد کی 66ویں برسی کے موقع پر  ایک سیمینار زیر عنوان ؛ مولانا آزاد اپنے خطوط کے آیینہ میں ارم گرلس پی جی کالج انداز نگر لکھنؤ میں منعقد ہوا ۔۔۔ جلسہ کی صدارت سابق ڈی جی پی اتر پردیس معروف ادیب جناب شیلندر ساگر نے  اپنے صدارتی خطاب میں  مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا  مولانا جیسی عبقری شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے  جس نے اپنے پوری زندگی  ملک کی تعمیر و ترقی میں صرف کی ہو ۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ کے ساتھ  ادب اور ثقافت کے فروغ  بڑے بڑے ادارے قایم کیے۔  انہوں طالبات سے کہا کہ  درسی علم کے ساتھ ساتھ دیگر  علوم کی کتابوں کا زیادہ سے زیادہ  مطالعہ کریں  ۔  مولانا کے مکتوبات سے ہمیںں درس ملتا ہے کہ ہم  اتحاد و اتفاق پر مبنی معاشرہ  بنایں  جسمیں ملک کے شہری  اپنی شناخت اور انفرادیت کو برقرار رکھتے  ہوے  یک جہتی کے  ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
مقرر خاص مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے پروفیسر عزیز الدین حسین نے   کلیدی خطبۂ پیس کرتے ہوے کہا ۔۔ مولانا آزاد نے نیشن کے تصور کو 622کے حضرت محمد مصطفی ضلی اللہ علیہ وسلم کے دستور مدینہ سے لیا ہے جسمیں مسلمانوں ، یہودیوں اور عیسایوں مبنی  مدینہ کو  متحدہ ریاست و ایک نیشن کا درجہ دیا ۔ مولانا آزاد کا کہنا تھاکہ ہم آزادی کی جد وجہد اور  ترقی دینے میں اسی وقت کامیاب ہوسکتے ہیں جب ہندو اور مسلمان متحد رہیں  مولانا آزاد ہر صورت میں متحد ہندوستان دیکھنا چاہتے تھے اور انہوں نے تقسیم ہند کے فیصلے کو قبول نہیں کیا انہوں نے گاندھی ،نہرو اور پٹیل سے سوال کیا تھا کس عجلت کے سبب ہم تقسیم ہند پر راضی ہو گیے؟ ۔ انہوں نے کہا مولانا کے مکتوبات سے پتا چلتا ہے کہ مولانا آزاد نے عورتوں کو اہم مقام دیا ، انکا کہنا تھاکہ مردوں نے انکے ساتھ حق تلفی  کی ، عورتوں کا کمال جسمانی توانائی اور وسعت معلومات پر موقوف نہیں بلکہ وہ ایک روحانی قوت پر منحصر ہے  ۔ انہوں نےکہا
مولانا آزاد تقلید کے قائل نہ تھے وہ اجتہاد کے قائل تھے انکا کہنا تھاکہ تقلید ہلاکت و بربادی کی ایک چٹان ہے ، جو انسانی تفکر اور تدبر اور شاعر ادراک کی تمام قوتوں کو کچل ڈالتی ہے   ۔ انہوں نے کہا نادر خطوط کا یہ
کیلنڈر پہلی دفع  مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے 2023میں میری  اور رفقاء کی کوششوں سے شایع ہوا یہ کیلنڈر دانشوروں اور ریسرچ اس لرز کی رہنمائی کے لئے مفید ثابت ہوگا۔
جلسہ کو ارم ایجوکیشنل سوسائٹی کے سیکریٹری نوجوان دانشور خواجہ سیفی یونس نے مولانا آزاد کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوے کہا  آج ملک کے دو فیصد لوگ  بھی مولانا آزاد  کی حیات وخدمات سے   شاید ہی واقف ہوں ۔  یہ ہمارا المیہ ہے کہ ہم نے مولانا آزاد کی قربانیوں کو اپنے آنے والی نسلوں تک منتقل نہیں کیا ۔ آج ملک جس  ترقی کے مقام پر کھڑا ہے وہ انکی دور اندیشی تعلیمی پالیسی کا نتیجہ ہے آج ہمارے  سانیس داں چاند پر کمند ڈال رہے ہیں سورج کی طرف بڑھ رہے ترقی ایجادات کر رہے ہیں یہ ادارہ مولانا آزاد کے قایم کردہ ہیں ۔۔ انہوں نے طلباء سے کہا آج ترقی اور ایجادات کا دور ہے ۔ ہمیں اپنے مقصد کو سامنے رکھ کر انسانیت کے لیے مفید بننا ہوگا ۔‌  صدر اکادمی شارق علوی نے اکادمی کے ذریعہ مولانا آزاد اور قومی اتحاد کے فروغ میں ہم اپنے محدود وسائل میں جو کرسکتے ہیں کرتے رہنگے  مولانا کے افکار کو آگے لے جانے کی  ہم سبکی ذمہداری ہے ۔
اس موقع پر  پروفیسر عزیز الدین حسین و پروفیسر محبوب باشاو احمد صاحببان کا مرتبہ  کتاب ؛ مولانا آزاد کے مراسلات کا کیلنڈر ؛ کی رسم اجرا بدست شیلندر ساگر ہوی ۔‌۔   جلسہ کی نظامت جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبد القدوس ہاشمی اور شکریہ خواجہ فیضی یونس نے ادا کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر عزیز الدین حسین ، شیلندر ساگر ، شارق علوی ،  خواجہ بزمی یونس ، خواجہ فیضی یونس ، خواجہ سیفی یونس ،  عارف نگرامی ،کملا شریواستو و پرنسپل سحر سلطان کو اکادمی کی جانب سے۔شال ،ممنٹو ۔ اورگلدستہ پیش کر انکی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔ جلسہ کا اختتام قومی ترانے سے ہوا۔ اس موقع پر شہر کے معززین کے علاوہ کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی ۔

Related posts

BEL bags orders worth Rs 2,759.15 Crs

Paigam Madre Watan

ایم ایم اے این ٹی سی میں شعبہ سول انجیئنرنگ کے زیر اہتمام  "اسپاٹ لائٹ پرفارمنس” ایونٹ کی کامیاب میزبانی

Paigam Madre Watan

مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar