Delhi دہلی

آسام میں مسلم شادی وطلاق رجسٹریشن ایکٹ کی منسوخی پولرائزشین کیلئے ایک آلہ ہے ۔ ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی ۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میںکہا ہے کہ آسام میں مسلم شادی و طلاق رجسٹریشن ایکٹ کی منسوخی پولرائزیشن کا ایک آلہ ہے۔ آسام میں آنے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکومت نے یہ جواز پیش کرکے89سال پرانے مسلم شادی و طلاق رجسٹریشن ایکٹ کو منسوخ کردیا ہے تاکہ کم عمر کی شادی کو روکا جاسکے۔ ایم کے فیضی نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل مرکز ہو یاریاست جہاں بی جے پی کی حکومت ہو وہاں کوئی بھی قانون نافذ کیا جاتا ہے تو اس کا مقصد شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے ملک میں مسلمانوں کو پریشان کرنا ہے۔ تین طلاق کا قانون اس چال کی ایک اچھی مثال ہے۔ یہ ایک مسلمان مرد کی طرف سے طلاق دینے کو ایک مجرمانہ جرم بناتا ہے ۔ جبکہ دیگر مذہبی برادریوں کے مردوں کی طرف سے طلاق ایک مجرمانہ فعل نہیں ہے۔ منسوخ شدہ ایکٹ مسلم شادیوں اور طلاقوں کی رجسٹریشن کے عمل کو متعین کرتا ہے۔ 2010کی ایک ترمیم نے اصل ایکٹ میں لفظ’رضاکارانہ ‘کو ‘لازمی ‘سے بدل دیا۔ جس سے ریاست آسام میں مسلم شادیوں اور طلاقوں کی رجسٹریشن لازمی ہوگئی۔ ایکٹ میں ‘بچوں کی شادی ‘کا حوالہ دینے والا حصہ ، اگر دولہا اور دلہن یا دونوں ،نابالغ ہوں ، تو ان کی جانب سے ان کے متعلقہ قانونی سرپرستوں کی طرف سے درخواست دی جائے گی۔ اور یہ شق رجسٹرار کو شادی کو درخواست دینے کے عمل سے متعلق ہے۔ اگر حقیقی ارادہ کم عمری کی شادی کو روکنا ہوتا تو حکومت اس شق کو ختم کرسکتی تھی اور ایک شق متعارف کرواسکتی تھی جس میں یہ لازمی قرار دیا جاتا کہ دولہا اور دلہن اپنی شادی رجسٹر کروانے کے لیے قانونی طور پر شادی کے قابل عمر میں ہوں۔ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اختتام میں کہا ہے کہ اس ایکٹ کی منسوخی حقیقت میں مسلم شادیوں کے ایک سادہ عمل کو مزید پیچیدہ بنادیتی ہے۔آسام میں مسلم شادی وطلاق رجسٹریشن ایکٹ کی منسوخی کا مقصد ریاست میں فرقہ وارانہ پولرائزیشن کو بڑھاوا دینے کے لیے اسے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

Related posts

سول سروس امتحان میں 53 مسلم طلبا کی کامیابی روشن تعلیمی بیداری کے آثار

Paigam Madre Watan

آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی پر جوش طریقے سے تعلیم کے شعبے میں برابری کو فروغ دینے کیلئے پوری طرح مخلص: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

Paigam Madre Watan

دہلی ہندوستان کی پہلی ریاست بن گئی جس نے ایپ پر مبنی کیب اور ڈیلیوری خدمات کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کیا: وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar