Delhi دہلی

اردو یونیورسٹی اور ریختہ کے اشتراک سے بیت بازی کا انعقاد

حیدرآباد، ا ±ردو کی مقبول عام ویب سائٹ ریختہ نے مانو کے ڈین ا سٹوڈنٹس ویلفیئر کے اشتراک کے ساتھ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں بیت بازی کے ایک مقابلے کا انعقاد کیا۔ اس مقابلے میں مذکورہ یونیورسٹی کی آٹھ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں جلیل منکپوری ، ولی عزلت ، امجد حیدرآبادی، شاذ تمکنت، جوش ملیح آبادی ، مخدوم محی الدین ، فراق گورکھپوری ، سلیمان خطیب تھیں۔
مقابلے کی شروعات پروفیسر سید علیم اشرف جائسی‘ڈین‘ ا سٹوڈنٹس ویلفیئر کے خیر مقدمی کلمات سے ہوئی۔پروفیسر آمنہ تحسین نے پروگرام کی کارروائی چلائی جبکہ جج کے طور پر پروفیسر محمود کاظمی نے فرائض انجام دیےے۔ مقابلہ کل 4 راو ¿نڈ پر مشتمل تھا۔ جلیل منکپوری ٹیم نے آخری راو ¿نڈ تک اپنے قدم جمائے رکھے اور مقابلہ اپنے نام کیا۔ اس ٹیم میں محمد اکمل الھدیٰ ، مظہر سبحانی اور ارشد ہمراز شامل تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہی ٹیم دسمبر میں ریختہ کے ذریعہ ہونے والے "جشنِ ریختہ” میں شامل ہوگی اور وہاں فائنل مقابلہ کھیلے گی۔ریختہ کی جانب سے پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 21,000 روپیے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 15,000 روپیے بطور انعام پیش کیا گیا۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے لٹریری کلب کے مینٹرڈاکٹر محمد امتیاز عالم اور پریسیڈینٹ ڈاکٹر فیروزعالم بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر ثمینہ تابش نے پروگرام کی کارروائی چلائی۔

Related posts

حافظ سعید الرحمن عزیز سلفی کی کتاب کا اجراء

Paigam Madre Watan

Investors protest against the Enforcement Directorate’s sale of Heera Group properties at low prices

Paigam Madre Watan

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی اسٹالن نے ملاقات کی، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment