دھو لیہ بروز اتوار 3 مارچ 2024 شیخ الہند اکیڈمی میں منعقدہ مجلس میں دھو لیہ جمیعت علما ارشد مدنی کی جانب سے شہر عزیز کے تعلیمی میدان میں کار ہائے نمایاں انجام دینے والے طلباء و طالبات کا استقبال و حوصلہ افزائی کی گئی
جمیعت علماء ارشد مدنی دھولیہ کی روایت رہی ہے کہ ہر سال تعلیمی میدان میں بلند مقام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین و سرپرستوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک عظیم الشان مجلس کا انعقاد کرتی ہے
اس مجلس میں طلبہ و طالبات کو قران مجید کا ایک نسخہ ایک مصلہ اور سند عطا کی جاتی ہے تاکہ ہمارے اس مستقبل کے معماروں کے پیش نظر منبع علم اور مقام بندگی بیک وقت رہے امثال یہ مجلس مدرسہ سراج العلوم کی قائم کردہ مقابلہ جاتی امتحانات کے مرکز شیخ الہند اکیڈمی میں منعقد کی گئی جس کی صدارت جمعیت علماء کے ضلع صدر حافظ حفظ الرحمن ابن مولانا ابوالعاص قاسمی صاحب نے فرمائی
حسب معمول مجلس کی شروعات تلاوت قران پاک سے ہوئی ۔ مقررین میں سب سے پہلے ڈاکٹر ابو تراب انصاری صاحب نے جمعیت علماء کی تاریخ نہایت جامع انداز میں سامعین کے روبرو پیش کی ۔ جس میں ڈاکٹر صاحب نے ملک عزیز ہندوستان کی جنگ ازادی میں علماء اور خصوصا جمعیت علماء کی عظیم الشان قربانیوں کو مختصر لیکن انتہائی جذباتی انداز میں بیان فرمایا تعلیم کے تیی جمعیت علماء کی پیش بینی اور کاوشوں سے متعلق اپ نے حاضرین مجلس کو متوجہ فرمایا بعدازیں شہر عزیز کے تقریبا 40 طلبہ و طالبات کے مختصر تعارف اور ان کے تعلیمی کارہائے نمایاں کو بیان کرتے ہوئے مع ان کے والدین کے معزز مہمانوں کے ہاتھوں ان کے استقبال کی ذمہ داری بھی ڈاکٹر ابو تراب انصاری صاحب نے نہایت حوصلہ افزائی الفاظ میں انجام دی ان طلبہ و طالبات میں BHMS, BUMS, AMS, خصوصاً MBBS, MD, اور MS اور یہاں تک کے Ph.D مکمل کیے ہوئے طالبات بنفس نفیس حاضر رہے میدان طب کے اولین اور شہر عزیز دھولیہ کے ہر اول دستے کے طلبہ و طالبات میں خصوصا ڈاکٹر سمیر شاہ MD ۔ ڈاکٹر کلیم محسن شاہ ،M,S( ENT) ۔ڈاکٹر رشدہ سمین شیخ قادر MCH ،، oncosurgeon)۔وغیرہ نے حاظرین کو کافی متاثر کیا وہی شعبے انجینئرنگ میں Ph.D کی ڈگری حاصل کرنے والے انصاری ندیم ریاض احمد کو بھی حاضرین مجلس نے کافی سراہا ۔ ڈاکٹر ندیم انصاری کا مختصر تعارف شعبہ انجینیئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر احمد اقبال نے نہایت جامع انداز میں پیش کیا ۔ نیز ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں post graduation کے آخری مراحل میں ڈاکٹر مصطفیٰ محمد اسلم ، دیوپور MS (ortho) ، ڈاکٹر عبداللہ آمین )MD (Medico ، ڈاکٹر طوبیٰ محمد شاکر صاحبان کا بھی استقبال کیا جائے گا۔ مقررین میں ڈاکٹر محمد رمضان نے اعلی تعلیم کے ساتھ معیار تعلیم اور نو نہال طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی رہنمائی کی اہمیت وہ ضرورت پر زور دیا ۔محمد یوسف پاپا سر نے اپنے مخصوص انداز میں شیخ الہند اکیڈمی کا تعارف پیش کیا ۔معزز مہمانان میں پروفیسر خلیل انصاری صاحب ، گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر بشیر صاحب نے بھی طلبہ و طالبات کی کافی حوصلہ افزائی فرمائی۔ اس عظیم الشان مجلس کی نظامت ایاز احمد ایاز نے بہ حسن و خوبی انجام دی ۔اخیر میں مولوی شکیل قاسمی صاحب نے رسم شکریہ ادا کیا اور دعا کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا ۔
Related posts
Click to comment