Delhi دہلی

ہیرا گروپ سی ای او کا کمپنی ایم ایز سے ورچوئل میٹنگ

بشمول عوام کے 1998 کے سرمایہ کار بھی پلاٹ لے سکتے ہیں
یہ کمپنی سرمایہ کاروں کو راحت پہنچانے کا قدم ہے:ڈاکٹر نوہیرا شیخ

نئی دہلی (ریلیز : مطیع الرحمن عزیز )آج بروز ہفتہ تاریخ 16 مارچ کو ہیرا گروپ کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی جانب سے ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے لگ بھگ 75افراد نے شرکت کی۔ یہ میٹنگ ہیرا گروپ آف کمپنیز کے مارکیٹنگ اکزیکیٹیو کے ساتھ ہوئی، جس میں تمام ایم ایز کو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ہیرا گروپ کے دو طرح کے نئے نزنس کے تعلق سے تفصیلی روشنی ڈالی۔ جس میں بتایا گیا کہ ملک کے عوام کے لئے سرمایہ کاری کا نیا باب کھول دیا گیا ہے۔ اس نئے سرمایہ کاری میں وہ لوگ شرکت کر سکتے ہیں جو ابھی تک کمپنی کے ممبر نہیں تھے۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ پرانے سرمایہ کاروں کے معاملے سپریم کورٹ میں التوا کی شکل میں ہیں، جیسے ہی سپریم کورٹ سے راحت میسر ہوتی ہے ممبران کیلئے بھی راحت ملنی شروع ہو جائے گی۔ ہیرا وینچرس میں تمام سرمایہ کار شرکت کرسکتے ہیں، بشمول عام عوام کے ۔ اس میں کسی بھی طرح کی قید نہیں ہے۔ اس پراپرٹی کے بزنس میں عوام کے برعکس کمپنی سرمایہ کاروں کے لئے بہت بڑی رعایت کا معاملہ کیا گیا ہے۔ جیسے کہ اگر شخص سرمایہ کار ہے تو وہ وینچرس پراپرٹیز کی رقم کی ادائیگی دو سال میں بھی کر سکتا ہے۔ لیکن عوام کے لئے چند ایک مہینے کے اندر ادائیگی کرکے اپنی زمین اپنے قبضے میں لینا ہو گا۔
ہیرا گروپ سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ کمپنی کا نیا قدم ہے جس سے ہر امکانات کے طور پر راحت پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بیرون ممالک کے سرمایہ کار بھی حصہ لے سکتے ہیں، اور یہ بھی خبر عام کر دیا جائے کہ یہ رعایت نہ صرف نئے نویلے سرمایہ کاروں کے لئے ہوگا بلکہ ان تمام لوگوں کے لئے ہوگا جو 1998میں بھی کمپنی میں سرمایہ کاری کے طور پر شرکت کئے ہونگے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ اس معاملے میں کسی بھی طرح سے ہچکچانے یا ڈرنے سہمنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے کیونکہ ان جائیدادوں پر کسی بھی ایجنسی یا عدالت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا، کیونکہ ہم نے جج صاحب سے یہ درخواست کی تھی کہ ہمارے سرمایہ کاروں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے ہمارے دفاتر کھولے جائیں، اور ہم کو دوبارہ کمپنی چلانے کی اجازت دی جائے۔ لہذا عدالت عالیہ نے اجازت مرحمت فرمائی، آج ہم اسی قانون کی طاقت اور انصاف کی مدد سے یہ کام کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، آپ لوگ فخر محسوس کیجئے کہ ہم نے نہ صرف پیسے بلکہ سونے اور پراپرٹیز کے ذریعہ لوگوں کی ادائیگیاں کرنے کی جس قدر بھی ممکن ہوا راحت پہنچائی۔ رہی بات سرمایہ کاروں کے رقم واپسی کی بات تو اگلا قدم بہت جلد یہی ہونے والا ہے۔ جس کو جائیدادوں میں کسی طرح کی دلچسپی یا ضرورت نہیں ہے وہ بیشک تھوڑا انتظار کرے۔ سپریم کورٹ میں ڈپوزٹ کئے گئے پیسوں پر حکم آتے ہی ہم ان سرمایہ کاروں کے ساتھ بھی راحت کا معاملہ کریں گے جو اپنی سرمایہ کاری کے کے عوض پیسے چاہتے ہیں۔
میں اللہ رب العالمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے بڑے فخر سے آج یہ بات کہہ سکتی ہوں کہ گولڈ اور رقم کے ذریعہ سے پچیس ہزار افراد تک راحت پہنچایا۔ اب جائیدادوں کی فراہمی سے یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ ہماری نیت ہمیشہ سے مخلص رہی اور حق پر قائم رہی ہے۔ ورنہ عدالتی کارروائی میں الجھائی جانے والی کمپنیاں دوبارہ زمین پر نہیں اتر سکیں، آپ لوگوں کی کمپنی الحمد کل شام سے دوبارہ سرمایہ کاری کے دروازے کھول کر عوام تک پہنچ چکی ہے اور جس طرح سے عوام کے رجحانات اور رجسٹریشن آ رہے ہیں قابل اطمینان اور لائق ستائش ہیں، الحمد للہ۔ تفصیل کے طور پر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بتایا کہ یہ جائیداد وینچرس ابھی فی الحال ملک کی چار ریاستوں میں دستیاب ہونگے۔ مہاراشٹر پنویل، کرناٹک، تلنگانہ اور آندھرا پردیش۔ آنے والے دنوں میں ملک بھر کے مکمل 30 ریاستوں میں دستیابی ہو گی ۔ جو لوگ جائیدادوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہیں وہ کر سکتے ہیں، وہ عام لوگ ہوں یا ہیرا گروپ آف کمپنیز کے سرمایہ کار۔ کل ملا کر ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے ورچوئل میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہماری خواہش ہے کہ نکلنے والے تمام سہولیات کے ذریعہ لوگوں کو راحت پہنچائی جائے، اور کمپنی کو دوبارہ چلاتے ہوئے ان لوگوں تک راحت رسانی کے اقدام کئے جائیں جن کے لئے ہیرا گروپ کے علاوہ دوسرا کوئی سہارا نہیں تھا۔ لہذا لوگ اب سے اطمینان کرلیں کہ کسی کے ساتھ بھی نا ہی پہلے غلط ہوا تھا اور نہ ہی آئندہ کمپنی کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔ لہذا یہ زمین ان تمام لوگوں کے لئے دستیاب ہوں گے جو لوگ بھی اپلی کیبل ہوں گے یعنی کے تمام لوگوں کو سٹلمنٹ کیا جائے گا جو خواہش مند ہیں، اور جو لوگ اپنی رقم چاہتے ہیں انہیں سپریم کورٹ کے اگلے فیصلے کا جو جلد از جلد آنے والا ہے انتظار کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ اس زمین پر ہمارے سرمایہ کاروں کو صرف یہ رعایت ہوگی کہ وہ سال دو سال میں ادائیگی کرکے اپنی زمین اپنے نام کرا سکتے ہیں باقی عام لوگوں کو مہینے بھر کے اندر ادائیگی کرکے اپنی جائیداد رجسٹر کرانا ہو گا۔

Related posts

بھارت جوڑو نیائے یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس آفس پرتاپ گڑھ پہنچ کر میڈیا کے ساتھیوں سے بات چیت کرتے راجیہ سبھا سانسد اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچہ کے صدر عمران پرتاپ گڑھی

Paigam Madre Watan

ایم سی ڈی میں کام کی رفتار برقرار رہے گی، کیجریوال حکومت نے 803.69 کروڑ روپے کی تیسری قسط جاری کی: وزیر خزانہ آتشی

Paigam Madre Watan

IGNOU Celebrates International Women’s Day with a Series of Empowering Events

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar