Delhi دہلی

جھارکھنڈ میں ایس ڈی پی آئی ہزاری باغ اور راج محل دو لوک سبھا سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔ تائید الاسلام

رانچی سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے جھارکھنڈ ریاست میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں 23مارچ 2024کو جھارکھنڈ ریاستی صدر ایس شنگر جی کی صدرات میں رانچی میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر ریاست جھارکھنڈ کے انچارج تائید الاسلام شریک رہے۔ ریاستی انچارج تائید الاسلام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قومی صدر ایم کے فیضی کے ہدایات کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں پارٹی نے دو لوک سبھا حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں راج محل لوک سبھا حلقہ اور ہزاری باغ لوک سبھا حلقہ شامل ہیں۔ مذکورہ ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ریاستی جنرل سکریٹری حنظلہ شیخ نے ہزاری باغ لوک سبھا حلقہ سے پارٹی کے امیدوار کے طور پر بسنت گنجو کے نام کا اعلان کیا اور ان کی گلپوشی کرکے ان کا خیر مقدم کیا۔ ریاستی انچارج تائید الاسلام نے کہا کہ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا سماج کے محروم طبقات جیسے ، قبائیلیوں،دلتوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کے خلاف سڑکوں پر اپنی جنگ لڑ رہی ہے او ر آئندہ بھی لڑتی رہے گی ۔ان مظلوموں کی آواز ایوانوں میں اٹھانے کیلئے ایس ڈی پی آئی امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔ ان کو ایوانوں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں ریاستی نائب صدر رما اورون ، ریاستی سکریٹری نصیر الدین شیخ ، ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن جاسم اختر، راکیش رام اور دیگر موجود تھے۔

Related posts

بدعنوان اور ظالم افراد کیخلاف لڑائی میرا اصل ہدف ہو گا

Paigam Madre Watan

مودی جی ملک کے تمام لیڈروں کو ختم کرکے ‘ایک ملک -ایک لیڈر’ چاہتے ہیں: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

ذو القعدہ کاچاند نظرآ گیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar