Articles مضامین

ماہ رمضان اور قرآن مجيد

صلاح الدین لیث المدنی
صدر مرکز الصفا الاسلامی روپندیہی نیپال

 

اللہ رب العالمین نے دنیا کی سب سے افضل سب سے افصح اور سب سے احسن کتاب قرآن مجید کو رمضان المبارک کی سب سے افضل رات لیلة القدر میں نازل کیا جیسا کہ فرمان ربانی ہے : شهر رمضان الذي أنزل فيه القرآن هدى للناس والبينات من الهدى والفرقان • ( البقرة / ١٨٥ )
مضان ہی وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید کو نازل کیا گیا جو لوگوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے نیز فرمایا : إنا انزلناه في ليلة القدر • ( القدر / ١ )
ہم نے اس قرآن کو لیلة القدر میں نازل کیا اس سے معلوم ہوا کہ قرآن کریم اور ماہ رمضان میں گہرا ربط اور تعلق ہے لہذا ماہ رمضان میں ہر شخص کو زیادہ سے زیادہ قرآن مجید کی تلاوت کرنی چاہیے اور ساتھ ہی ساتھ اس کے معانی اور مطالب کو بھی سمجھنا چاہیے کیوں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خود اس ماہ میں تلاوت قرآن کریم کا خاص اہتمام کرتے تھے،قران مجید بشریت کےلئے راہ ہدایت کا سر چشمہ ہے لہذا اسکو سوچ سمجھ کر معانی مطالب پر غور کرکے پڑھنا چاہئے تاکہ احکام الٰہی واضح ہوسکے۔ قارئین کرام ! قرآن مجید اپنے اندر بے شمار فضیلتوں کو سموئے ہوئے ہے جن میں سے یہاں چند کا تذکرہ کیا جائے گا ١ – قرآن مجید کلام الٰہی ہے قرآن مجید یہ اللہ رب العالمین کا کلام ہے اور اس کی طرف سے نازل کردہ آخری کتاب ہے جیسا کہ اللہ رب العالمین کا ارشاد ہے وإنه لتنزيل رب العالمين• نزل به الروح الأمين • على قلبك لتكون من المنذرين • بلسان عربي مبين • وإنه لفي زبر الأولين • ( الشعراء / ١٩٢-١٩٦ ) بے شک قرآن مجید اللہ رب العالمین کی جانب سے جبریل امین کے ذریعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل پر اتارا گیا تاکہ آپ ڈرانے والوں میں سے ہو جائیں یقینا یہ عربی زبان میں ہے اور اس کا تذکرہ پہلے کے صحیفوں میں بھی ہو چکا ہے۔ ٢ – قرآن مجید باطل کی آمیزش اور شک و شبہ سے بالکل پاک کتاب ہے۔ یہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جس کے اندر شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں جو باطل کی آمیزش سے بالکل بالاتر ہے جیسا کہ اللہ رب العالمین کا فرمان ہے : إن الذين كفروا بالذكر لما جاءهم وإنه لكتاب عزيز • لا يأتيه الباطل من بين يديه ولا من خلفه تنزيل من حكيم حميد • ( الفصلت / ٤١-٤٢ ) یہ وہ لوگ ہیں جب ان کے پاس قرآن مجید آیا تو انہوں نے اس کا انکار کیا حالانکہ یہ ایک بہترین کتاب ہے جس میں باطل نہ آگے سے آسکتا ہے اور نہ پیچھے سے اور یہ کتاب اس اللہ کی جانب سے نازل کردہ ہے جو حکیم اور لائق ستائش ہے ٣ – قرآن مجید کا محافظ خود اللہ ہے اللہ رب العالمین نے قرآن مجید کو نازل کیا اور خود ہی اس کی حفاظت کی ذمہ داری لی جیسا کہ اس کا فرمان ہے : إنا نحن نزلنا الذكر وإنا له لحافظون • ( الحجر / ٩ ) بے شک ہم نے ہی قرآن مجید کو اتارا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں ٤ – قرآن مجید ایک بے مثال کتاب قرآن مجید اپنی فصاحت اور بلاغت کی وجہ سے ایک بے مثال کتاب ہے اس سلسلے میں اللہ رب العالمین نے تمام فصحاء اور بلغاء کو چیلنج کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : قل لئن اجتمعت الإنس والجن على أن يأتوا بمثل هذا القرآن لا يأتون بمثله ولو كان بعضهم لبعض ظهيرا •( الإسراء / ٨٨ ) اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آپ فرما دیجئے کہ اگر تمام انس و جن مل کر اس قرآن جیسا لانا چاہیں تو نہیں لا سکتے اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار ہی کیوں نہ بن جائیں۔ ٥ – قرآن مجید سیدھے راہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے

قرآن مجید ہر ناحیت سے انسان کی رہنمائی کرتا ہے اور ایک ایسا راستہ دکھلاتا ہے جو انسان کو جنت تک پہنچا دیتا ہے جیسا کہ اللہ رب العالمین کا رشاد ہے : إن هذا القرآن يهدي للتي هي أقوم ويبشر المؤمنين الذين يعملون الصالحات أن لهم أجرا كبيرا • ( الإسراء/ ٩ )
یقینا یہ قرآن بالکل سیدھا راستہ دکھاتا ہے اور خوشخبری دیتا ہے ان مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں کہ ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے ٦ – قرآن مجید شفا ہے قرآن مجید کے اندر دل کی بیماریوں جیسے کفر و شرک اور نفاق اور اسی طرح سے اخلاقی بیماریوں مثلا بغض و حسد اور کینہ وغیرہ کے لیے شفا ہے اللہ تعالٰی کا فرمان ہے : يا أيها الناس قد جاءتكم موعظة من ربكم وشفاء لما في الصدور وهدى ورحمة للمؤمنين • ( يونس / ٥٧   اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے نصیحت آچکی ہے جو بیمار دلوں کے لیے شفا اور مومنوں کے لیے ہدایت و رحمت ہے

٧ قرآن مجید اپنے پڑھنے والوں کے لیے شافع ہوگا

جس طرح سے روزہ قیامت کے دن روزےداروں کے لیے سفارش کرے گا اسی طرح سے قرآن مجید اپنے پڑھنے والوں کے لیے کل قیامت کے دن رب العالمین کی بارگاہ میں شفاعت کرے گا جیسا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اقرؤا القرآن فإنه يأتي يوم القيامة شفيعا لأصحابه ( مسلم / ١٨٧٤ )
قرآن پڑھتے رہو یقینا قرآن قیامت کے دن اپنے اصحاب کے لیے شفاعت کرے گا

٨ – تلاوت قرآن سے شیاطین گھروں سے بھاگ جاتے ہیں

جس گھر میں برابر قرآن مجید کی تلاوت ہو اس گھر میں شیاطین نہیں رہتے بلکہ اس گھر سے شیاطین بھاگ جاتے ہیں جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : لا تجعلوا بيوتكم مقابر ، إن الشيطان ينفر من البيت الذي تقرأ فيه سورة البقرة ( مسلم / ١٨٢٤ )
اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ بے شک شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے جس میں سورۃ البقرہ کی تلاوت کی جاتی ہے

٩ – قرآن مجید سیکھنے اور سکھانے والے سب سے بہتر

دنیا میں سب سے بہتر انسان وہ ہے جو قرآن سیکھنے اور سکھانے والا ہو جیسا کہ حضرت عثمان بن عفان بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : خيركم من تعلم القرآن وعلمه ( بخاري / ٥٠٢٧ )
تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھتا اور دوسروں کو سکھاتا ہے

اسی طرح سے قرآن مجید کی بے شمار ایسی فضیلتیں ثابت ہیں لہذا ہم تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ ہم اس ماہ مبارک میں خصوصی طور پر قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام کریں اور اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اس کے پڑھنے اور سمجھنے میں صرف کریں
اللہ تعالی ہم سب کو اس کی توفیق بخشے اور اس کی برکتوں سے استفادہ کا موقع عنایت فرمائے آمین

Related posts

تربت پہ میری آ کے اردو زبان لکھ دو

Paigam Madre Watan

The Owaisi brothers epitomize a saga of petty theatrics and sentimental theatrics.

Paigam Madre Watan

تقسیم زکوٰۃ – چند گذارشات 

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar