رانچی ۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے جھارکھنڈ میں دو لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ضمن نے گزشتہ دنوں پارٹی ریاستی انچارج تائیدالاسلام نے ہزاری باغ لوک سبھا حلقہ سے پارٹی کے امیدوار کے طور پر بسنت گنجو کے نام کا اعلان کیا تھا۔ دوسرے لوک سبھا سیٹ کے لیے پارٹی امیدوار کے نام کا اعلان کے سلسلے میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی سکریٹری و جھارکھنڈ کے ریاستی انچارج تائید الاسلام کی زیر نگرانی پاکور ضلع دفتر میں پارٹی کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ میٹنگ میںراج محل لوک سبھا کمیٹی اور پاکور ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ساتھ ساتھ پاکور اسمبلی کمیٹی کی موجودگی میں25مارچ کو ریاستی انچارج نے راج محل پارلیمانی سیٹ سے جنتو سورین کو ایس ڈی پی آئی کے امیدوار کے طور پر اعلان کیا۔ مذکورہ پروگرام میں راج محل پارلیمانی حلقہ کے امیدوار جنتو سورین کی قیادت میں درجنوں کارکنوں نے ایس ڈی پی آئی پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جنتو سورین نے کہا کہ پارٹی نے مجھے راج محل پارلیمانی سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے اس کے لیے میں پارٹی کے قومی صدر جناب ایم کے فیضی صاحب اور قومی قیادت کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ پردیش ورکنگ کمیٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جھارکھنڈ کے ریاستی انچارج تائیدالاسلام نے کہا کہ پارٹی کے قومی صدر ایم کے فیضی صاحب کی ہدایات کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں پارٹی نے دو لوک سبھا حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں آج راج محل پارلیمانی سیٹ سے پارٹی امیدوار، جھارکھنڈ ریاستی کمیٹی کے حتمی فیصلے کے مطابق نامزد کرکے اعلان کیا گیاہے۔ مذکورہ میٹنگ میں ریاستی جنرل سکریٹری اور ضلع پریشد کے رکن محمد حنظلہ شیخ، ریاستی جنرل سکریٹری اور راج محل لوک سبھا کمیٹی کے چیئرمین حبیب الرحمن، ریاستی سکریٹری و راج محل لوک سبھا جنرل سکریٹری اور جھارکھنڈ اسٹیٹ میڈیا انچارج ناصر الدین شیخ ناصر، ورکنگ ورکنگ سکریٹری اور راج محل لوک سبھا کے جنرل سکریٹری نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمیٹی کے رکن تہمید الرحمن، اسٹیٹ ورک کمیٹی کے رکن عمر فاروق، پاکور ضلع صدر امیر حمزہ، پاکور ضلع جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ عبدالحنان، پاکور ضلع نائب صدر عابد الرحمن، راج محل لوک سبھا کمیٹی کے رکن حق صاحب اور دیگر موجود تھے۔