لکھنؤ،شہر کے گومتی نگر درگاہ مسجداجریاؤں میں تراویح میں قرآن کریم کی تکمیل کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔امام عیدگاہ اجریاؤں حافظ محمد سعید گومتی نگر لکھنؤنے تراویح میں یومیہ دو پارے سنائے۔اختتام پر امام صاحب کا پھول مالاؤں سے استقبال کیا گیا۔
تقریب کے موقع پرحافظ محمد سعیدکاخصوصی بیان ہوا۔ انہوں نے قرآن پاک کی عظمت روزہ اور نماز کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اللہ کے احکام کی پاسداری کرنے کی ہدایت کی ،انہوںنے کہا اللہ کے کلام قرآن پاک کو اپنے سینے میں محفوظ کر لینا اور پھر تراویح میں اس کو پڑھنا انسان کو کس درجہ پر فائز کر دیتا ہے اس کا تصور کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہاماہ مبارک میں قیام اللیل بھی اللہ کو راضی کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اسی کے ساتھ گناہوں سے اجتناب کرتے ہوئے ہمیں دیگر عبادات وریاضت کے ذریعہ بھی رب کو راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ہماری لئے بڑی محرومی کی بات ہوگی کہ عطیہ ربانی رمضان المبارک سے ہم استفادہ نہ کریں۔
تقریب کیاآخر میں ملک و ملت اور امن و سلامتی کے لئے دعا کی گئی، محفل میں مصلیان اورمہمان خصوصی مولانا عبد الطیف ندوی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک رہے۔دعاپر تقریب کا اختتام ہوا۔
Related posts
جماعتِ اہلِ حدیث کے ناظمِ اعلیٰ حضرت مولانا وصی اللہ مدنی صاحب دامت برکاتہم، جو اپنی دینی خدمات اور علمی مقام کی بنا پر ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں، والدِ محترم کی خیریت دریافت کرنے کے لئے بنفسِ نفیس تشریف لائے۔ ان کے ساتھ مولانا عبدالمنان مفتاحی صاحب، مولانا جمشید صاحب اور مولانا رفیع احمد عرف لوی صاحب بھی شامل تھے۔ یہ ملاقات نہایت پرُخلوص اور دعائیہ ماحول میں انجام پائی، اور والدِ محترم نے سب سے خصوصی دعا کی درخواست فرمائی۔
Click to comment

