Delhi دہلی

 ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی کوشش سے حیدر آباد فرضی ووٹوں پر تاریخی کارروائی

پانچ لاکھ اکتالیس ہزار فرضی ووٹروں کو لسٹ سے خارج کیا گیا

نئی دہلی (نیوز ریلیز: مطیع الرحمن عزیز)تاریخ کے آئینے میں غوطہ زن ہونے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ اسی سرزمین پر ایک زمانہ وہ تھا جب میر صادق کی منافقت اور دشمنوں سے مل جانے کے عوض ٹیپو سلطان کے پیٹھ میں خنجر گھونپتے ہوئے شہید اعظم ٹیپو سلطان کے قلع اور حکومت کو مسمار کر دیا گیا تھا اور انگریزوں کے ظلم کا تسلط اور دبدبہ قائم ہوا تھا۔ ٹھیک اسی طرح سے موجودہ وقت کے کئی دہائیوں سے حیدر آباد کی سرزمین پر لگ بھگ چالیس سال کے عرصہ سے یہاں کی حکومت پر قابض لوگوں کی جبری تسلط اس قدر بڑھ گیا ہے کہ جمہوریت کے سب سے بڑے تہوار حق رائے دہی پر ڈاکہ زنی کرتے ہوئے فرضی ووٹوں کی مدد سے لگ بھگ چار دہائیوں سے جیت حاصل کی جا رہی ہے۔ اس ناجازئز جیت کا غلط اثر پورے ملک پر منفی انداز میں ہوا کرتا تھا۔ چونکہ اسی سرزمین پر بیٹھے ہوئے یہاں کے ممبر پارلیمنٹ اپنے آبائی سرزمین پر ایک سیٹ اور دیگر دور دراز کی ریاستوں میں چالیس پچاس سیٹ کے ذریعہ میر صادق کی طرح موجودہ وقت کے جابر وظالم انگریزوںکی پشت پناہی کی جا رہی تھی۔ اس پشت پناہی اور ایک دوسرے کو شہہ دینے کے کھیل میں ممبر پارلیمنٹ کی سیٹ پر پہنچنے کے لئے لاکھوں فرضی ووٹوں کا سہارا لیا جاتا تھا۔ ان فرضی ووٹوں کے لئے کئی لوگوں نے آواز اٹھائی مگر اس پر کارروائی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کل ہند صدر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے مسلسل آواز اٹھانے پر الیکشن کمیشن گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ لاکھ اکتالیس ہزار دو سو ایک (541201) فرضی ووٹروں کا نام لسٹ سے خارج کر دیا ۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے 15 اپریل کو حیدر آباد کے پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرزمین حیدر آباد سے ملک کی جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے اور فرضی ووٹوں کی مدد سے جیت حاصل کر کے ملک بھر کے مسلمانوں کے حقوق کو اپنے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور جب جہاں جس پر چاہے ظلم وستم کیا جاتا ہے۔
آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ایک خط لکھ کر اس بات سے آگاہ کرایا تھا کہ ایک لمبے عرصہ سے حیدر آباد کی سرزمین پر ووٹروں کی شفافیت کے ساتھ جانچ پڑتال نہیں کی گئی ہے۔ جس کا برا اثر یہ ہوا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں فرضی ووٹ ڈال کر حیدر آباد کے بدعنوان مقامی لیڈر ناجائز طریقے سے کرسی پر پہنچ جاتے ہیں اور طاقت و سرکاری مشنری کا غلط استعمال کرتے ہوئے لوگوں پر ظلم، زمینوں پر ناجائز قبضہ اور ہفتہ وصولی جیسے کئی طرح کی غنڈہ گردی کے کام کئے جاتے ہیں۔ اس ناجائز امر پر روک لگنی چاہئے۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ حیدر آباد ضلع میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے حکم سے سخت کارروائی کرتے ہوئے 15 اسمبلی حلقوں سے شفٹڈووٹرس، فوت شدہ ووٹرس، منتقل ہوئے ووٹراور نا مکمل پتوں کے ووٹرس کو فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔ جس میں فوت شدہ ووٹروں کی تعداد 47141 اور 439801 ووٹرس جو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو گئے اور 54259 ووٹرس فرضی پائے گئے ہیں۔ جس کی کل تعداد 541201 ووٹ ہوتی ہے۔
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کل ہند صدر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نے خاص طور سے الیکشن کمیشن آف انڈیا، گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن اور تمام سرکاری کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی ہے، اور کہا ہے کہ یہ عمل الیکشن کمیشن کو پورے ملک میں چلانا چاہئے، چونکہ میں یہاں کی سرزمین پر رہتی ہوں تو اس بات کا مجھے مکمل علم ہے کہ یہاں کیا کچھ ہو رہا ہے، اس کے علاوہ دیش میں بہت ساری جگہیں ایسی ہیں جہاں پر اس طرح کے فرضی کام ہو رہے ہوں گے۔ اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ عوام کی بے انتہا کوششوں کے باوجود کرپٹ اور بدعنوان لیڈر جیت کر حکومتوں میں آجاتے ہیں اور چونکہ یہ لوگ غلط طریقے سے حکومتی اقتدار میں آتے ہیں اس لئے ان کو عوام کی خوشحالی اور ان کی سہولت کی فکر نہیں ہوتی۔ بدعنوان اور فرضی ووٹوں کی مدد لے کر حکومتی ایوانوں تک پہنچنے والے لیڈران یہی سمجھتے ہیں کہ جتنی چاہو بدعنوانی کر لو۔ کیونکہ ہمیں عوام سے نہیں بلکہ کرپشن کی مدد سے جیتنا ہے تو ہمارا یہ فرضی واڑہ چلتا رہے گا، ہمیں عوام اور انتظامیہ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، لہذا ملک بدقسمتی کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے اور عوام کے لئے غریبی اور لاچاری مقدر ہوجاتی ہے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کل ہند صدر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی چونکہ بنیادی طور پر لگ بھگ پچیس سال سے بھی زیادہ عرصہ سے سماجی خدمت اور عوامی بہبود کے لئے کام کررہی ہیں۔ اس لئے ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو بہتر انداز میں معلوم ہے کہ کارروائی اور خدمت کن حلقوں میں کرنا ہے۔ خدمت اور سماجی بہبود کے لئے ملک بھر میں مشہور ہونے کے ناطے خاص طور سے حیدر آبادی بدعنوان لیڈران عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے خوف کھاتے ہیں کیونکہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ جو خدمت خلق کا مجموعہ ہیں ان کے حکومت اور اقتدار میں آنے سے ایسے لوگوں کی قلعی کھل جائے گی جنہوں نے عرصہ دراز سے صرف جذباتی تقریروں اور بھاشنوں سے کام کیا ہے۔ زمینی سطح پر حیدر آبادی لیڈران کا کوئی کام نا ہونے کے سبب یہاں کی عوام مفلسی اور لاچاری کی بھینٹ چڑھتی چلی جاتی ہے۔

Related posts

عام آدمی پارٹی کی ‘میں بھی کیجریوال’ دستخطی مہم 30 دسمبر تک چلے گی،

Paigam Madre Watan

عام آدمی پارٹی نے ون نیشن ون الیکشن کے خلاف رائے اعلیٰ سطحی کمیٹی کو بھیجی

Paigam Madre Watan

हीरा गोल्ड ट्रेडिंग में लोग तेजी से भाग ले रहे हैं

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar