Delhi دہلی

فاؤنڈیشن آف سارک رائٹرس اینڈ لٹریچر کے بین الاقوامی فیسٹیول میں باوقار مشاعرے کا انعقاد

نئی دہلی (پی ایم ڈبلیو نیوز): فاؤنڈیشن آف سارک رائٹرس اینڈ لٹریچر جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان خوش گوار تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ نصف صدی سے زائد عرصے کو محیط اس بین الاقوامی ادبی و ثقافتی تنظیم نے اعلیٰ انسانی قدروں کے فروغ میں شعر و ادب کو مفید اور موثر بنانے کامیاب کوشش کی ہے۔ اس تنظیم کا بنیادی پیغام حق، حسن اور خیر کی اشاعت اور امن و محبت، اخوت اور انسانیت کی ترویج و تشہیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار فاؤنڈیشن آف سارک رائٹرس اینڈ لٹریچر کی صدر اور ممتاز فکشن نگار اجیت کور نے اکیڈمی آف فائن آرٹ اینڈ لٹریچر، نئی دہلی میں منعقدہ فوسوال لٹریچر فیسٹیول میں کیا۔ اس موقع پر ’’سارک‘‘ ممالک کی تمام زبانوں کے ساتھ اردو شعرا کی ایک نہایت باوقار نشست کا بھی انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت کے فرائض عہدِ حاضر کے ممتاز شاعر پروفیسر شہپر رسول نے انجام دیتے ہوئے کہا کہ ’’فوسوال‘‘ اور اس کی سربراہ اجیت کور ہماری جنوبی ایشیائی ادبی اجتماعی یادداشت کا ایک غیر معمولی حصہ بن چکے ہیں۔ اس تنظیم نے ہر قسم کی منافرت اور منفی قدروں کی بیخ کنی میں تاریخ ساز خدمات انجام دی ہیں۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض پروفیسر رحمان مصور نے انجام دیے۔ مشاعرے میں پروفیسر شہپر رسول، پروفیسر احمد محفوظ، ڈاکٹر اے نصیب خان، پروفیسر رحمان مصور، ڈاکٹر خالد مبشر، علینا عترت اور یاسین انور نے اپنے کلام سے نوازا۔ سامعین میں ہندوستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، افغانستان، مالدیپ اور بھوٹان کے مندوبین شامل تھے۔

Related posts

کیجریوال نے پنجاب کی وکاس کرانتی ریلی میں کہا کہ آپ کی حکومت ایماندار ہے، اسی لیے پنجاب میں اتنے بڑے کام ہو رہے ہیں

Paigam Madre Watan

"The court has unlocked a multitude of opportunities, creating endless possibilities for the Heera Group’s future endeavors and operations.”

Paigam Madre Watan

आल इंडिया महिला एम्पावरमेंट पार्टी का शैक्षणिक स्तर ऊंचा उठाने का संकल्प

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar