Delhi دہلی

دہلی کی عوام جیل کا جواب ووٹ سے دیں گے اور آمریت کا خاتمہ کریں گے: عمران حسین

نئی دہلی، لوک سبھا انتخابات میں انڈیا اتحاد کی بے پناہ عوامی حمایت اور بڑھتی ہوئی مقبولیت کے درمیان،انڈیا اتحاد کے چاندنی چوک کے امیدوار جئے پرکاش اگروال نے دہلی کے فوڈ سپلائی کے وزیر عمران حسین سے بشکریہ ملاقات کی۔ ادھر چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے۔باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلیماران کے ایم ایل اے عمران حسین نے جے پی اگروال کا پھولوں کے ہار اور شال سے استقبال کیا۔ اس دوران بلیماران کے میونسپل کونسلر محمد۔ صادق، سابق کونسلر دھرمیندر مہاور، فرقان اور علاقے کے دیگر معززین موجود رہے۔بلیماران اسمبلی بھی چاندنی چوک پارلیمانی حلقہ کے تحت آتی ہے۔ منتخب ایم ایل اے اور وزیر عمران حسین نے کہا کہ انڈیا الائنس دہلی کی تمام سات لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑ رہا ہے اور جس طرح اروند کیجریوال کی حکومت نے تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور بجلی کے شعبوں میں کام کیا ہے۔یہ دہلی کی تمام سات لوک سبھا سیٹوں پر انڈیا الائنس کے امیدواروں کی جیت کو یقینی بناتا ہے۔ وزیر عمران حسین نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ مرکزی حکومت نے اروند کیجریوال کو جیل میں ڈال دیا ہے لیکن اروند کیجریوال جی دہلی کے لوگوں کے دل و دماغ میں رہتے ہیں۔ عمران حسین نے بتایا کہ انڈیا اتحاد کے طور پرامیدوار جے پی اگروال تین بار چاندنی چوک لوک سبھا کی نمائندگی کر چکے ہیں اور لوگ اب بھی ان کے عوامی ملازم کے طور پر کئے گئے کام کی تعریف کرتے ہیں۔عمران حسین نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی اور مفت پانی دیا، اسکولوں اور اسپتالوں کو بہتر کیا۔ خواتین کے لیے بسوں میں مفت سفر کا انتظام کیا گیا۔ بزرگوں کے لیے یاترا شروع کی اور اس بجٹ میں دہلی کی خواتین کے لئے ہر ماہ ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کیا، جس سے مرکزی حکومت ڈر گئی اور اسے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا۔ دہلی کی عوام مرکزی حکومت کے مظالم اور آمریت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ اروند کیجریوال کو جیل میں ڈالنے کا جواب دہلی کی عوام ووٹ دے کر دیں گے۔عمران حسین نے ٹویٹ کر کے کہا کہ انڈیا لڑے گا، انڈیا جیتے گا۔ آج چاندنی چوک لوک سبھا حلقہ سے انڈیا الائنس کے لوک سبھا امیدوار اور کانگریس لیڈر جے پی اگروال ان کی رہائش گاہ پر آئے اور ان سے ملاقات کی۔ انصاف اور ترقی کی بنیاد پر بنے انڈیا اتحاد کے لیے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت ہوگی۔

Related posts

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اعلیٰ سطحی وفدکادورۂ بہار

Paigam Madre Watan

میرا سب سے بڑا اثاثہ میری ایمانداری ہے، بی جے پی جھوٹے مقدمات سے میری ایمانداری کو ٹھیس پہنچانا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

پٹیل نگر علاقے میں ترقییاتی کام جاری ہیں : راج کمار آنند

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar