Education تعلیم

مانو میں ایم اے اردو میں داخلے

حیدرآباد، ’’میرا نام وحید الدین ہے۔ میرا تعلق شہر حیدرآباد سے ہی ہے۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، پیٹلہ برج سے اسکولی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انٹرمیڈیٹ اور ڈگری کی تعلیم اردو میڈیم سے مکمل کی۔ سال 2004ء میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے بی ایڈ کیا۔ اس کے بعد مانو سے ہی ایم اے اردو اور ایم فل اردو کی ڈگری حاصل کی۔ اس دوران نیٹ کا امتحان کامیاب کیا۔ سال 2011ء میں جونیئر لیکچرر کا امتحان کامیاب کرنے کے بعد میں حکومت آندھرا پردیش میں بطور لیکچرار اپنی خدمات کا آغاز کیا اور آج میں اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کارگذار ہوں۔‘‘ وحید الدین کی طرح سینکڑوں طلبہ نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے سرکاری و غیر سرکاری شعبوں میں ملازمت حاصل کی ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی، صدر شعبہ ہیں۔ان کے مطابق شعبۂ اردو میں داخلے جاری ہیں۔ شعبہ کا آغاز2004ء میں ہوا۔ نصاب کو اردو ادب کے ساتھ ساتھ روزگار پر مبنی بھی بنایا گیا ہے۔ سمینار، سمپوزیم اور ورکشاپ کے ذریعہ طلبہ کی تحقیقی و تنقیدی صلاحیتوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔ جس سے طلبہ کو ملازمتوں کے حصول میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ یہاں سے فارغ طلبہ نہ صرف سرکاری و غیر سرکاری کالجوں و یونیورسٹیوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ انہیں کئی قومی و بین قومی کمپنیوں میں بھی روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔ ایم اے اردو میں داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حیدرآباد کیمپس میں ایم اے اردو کے لیے 50 نشستیں ہیں، لکھنؤاور سری نگر کیمپس میں فی کس 30 نشستیں دستیاب ہیں۔ داخلہ کے خواہشمند طلبہ کو یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر آن لائن درخواست داخل کرنا ہوگا۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30؍ جون 2024 ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے موبائل نمبر 9494440782 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

مانو میں جغرافیائی اطلاعاتی نظام کے ذریعہ انجینئرنگ مسائل کے حل کے موضوع پر پروگرام

Paigam Madre Watan

جنااسپندناٹرسٹ اور سوئی پبلی کیشن کے زیرا ہتمام جشن ڈاکٹر ناڈیسوزا

Paigam Madre Watan

نماز توحید اور اللہ تعالیٰ کی بندگی کا اعلیٰ ترین مظہر ہے اور ایمان کے بعد سب سے اہم عمل اور معراج کا تحفہ ہے ۔مولانا خالد سیف اُللہ رحمانی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar