Education تعلیم

بزمِ جامعہ کے زیرِ اہتمام تازہ واردان شعبۂ اردو کو استقبالیہ

طلبہ کو چاہیے کہ علم و فن کی امہات الکتب کا مطالعہ کریں: پروفیسر محمد اسحق


نئی دہلی(پی ایم ڈبلیو نیوز)شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسو سی ایشن ’’بزمِ جامعہ‘‘ کے زیر اہتمام بی۔اے، ایم۔اے اور پی۔ جی ڈپلوما اِن اردو ماس میڈیا کے نئے طلبہ و طالبات کے لیے فیکلٹی آف انجینئرنگ کے وسیع آڈیٹوریم میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرطلبہ و طالبات نے رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے ۔پروگرام میں نو واردان نے اپنا تعارف پیش کیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین، فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ پروفیسرمحمداسحق نے طلبہ و طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی اصلاح و تربیت میں قوم کا مستقبل پوشیدہ ہے ۔ وقت بیش قیمت دولت ہے جس کی طلبہ کو قدر کرنی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات کو ایمانی اور اخلاقی اعتبار سے بھی خود کو آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ طلبہ کے لیے لازم ہے کہ وہ علم و فن کی امہات الکتب کے مطالعے کی عادت ڈالیں۔ اس تقریب کے صدر پروفیسر احمد محفوظ،صدر شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلبہ و طالبات کی شاندار کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ طلبہ نے نہایت تن دہی اور غیر معمولی دلچسپی کے ساتھ تمام سرگرمیاں انجام دیں۔ انھوں نے طلبہ کو خصوصی طور پر جامعہ کی علمی و ادبی راویت کی پاسداری کی تلقین کی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ جامعہ کا شعبۂ اردو اس وقت ہندوستان کا نمایاں ترین شعبہ ہے، لہٰذا طلبہ اپنے اساتذہ اور شعبے کی مجموعی علمی و ادبی فضا سے مستفیض ہوتے ہوئے اپنا اور شعبے کا نام روشن کریں۔ بزمِ جامعہ کے ایڈوائزر ڈاکٹر شاہ عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’بزمِ جامعہ‘‘ شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ و طالبات کی نہایت سرگرم ادبی و ثقافتی تنظیم ہے جس کا مقصد طلبہ و طالبات کے پوشیدہ جوہر کو جلا بخشنا ہے۔ محفل میں ڈاکٹر شاہ عالم کی نگرانی میں شعبے کے آٹھ طلبہ و طالبات (قاسم کوثر، غلام مخدوم، وسیم رضا، فیروز عالم، نور فاطمہ، فوزیہ انصاری ، زینب مہدی اور صالحہ) پر مشتمل ٹیم نے ترانۂ جامعہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران مطلوب ظفر نے نعت اور شہاب الدین، حبیب الرحمن اور زینب مہدی نے خوبصورت انداز میں استاذ شعرا کی غزلوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس تقریب میں محمد وسیم رضا، عادل رضا، غلام مخدوم، ارشد رضا، فیروز عالم اور فیضی پر مشتمل ٹیم نے نہایت پرکشش انداز میں قوالی پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ نظامت کے فرائض بزمِ جامعہ کے نائب صدر ایس ایم حسینی نے انجام دیے۔ جوائنٹ سکریٹری اسرار عالم نے پرتپاک استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ پروگرام کا آغاز قاسم کوثر کی تلاوت کلام پاک سے اور اختتام جنرل سکریٹری حفظ الرحمن کے اظہارِ تشکر پر ہوا۔ جلسے میں پروفیسر شہزاد انجم، پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر عمران احمد عندلیب، پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر راحین شمع، ڈاکٹر شاہنواز فیاض، ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ، ڈاکٹر خوشتر زریں ملک ، ڈاکٹر روبینہ شاہین زبیری ، ڈاکٹر زاہد ندیم احسن اور ڈاکٹر امتیاز احمد علیمی کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات موجود تھے۔

Related posts

وزیر تعلیم آتشی کے اسکول دوروں کا سلسلہ جاری، اسکول میں طلباء سے پڑھائی پر بات کرکے دن کا آغاز کیا

Paigam Madre Watan

اعلیٰ تعلیم کی وزیر آتشی نے کیجریوال حکومت کی امبیڈکر یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی، گریجویشن کرنے والے طلباء کو ڈگریاں دے کر ان کی عزت افزائی کی

Paigam Madre Watan

مستقبل کی تشکیل سال 2047 تک کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar