Delhi دہلی

ماہ ربیع الاول ۱۴۴۶ھ کا چانددیکھا گیا

نئی دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹؍صفر ۱۴۴۶ھ مطابق ۴؍ستمبر ۲۰۲۴ء بروزبدھ بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ ربیع الاول ۶ ۱۴۴ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ لیکن ملک کے اکثر حصوں میں مطلع ابر آلود ہونے کے سبب رویت کی خبر نہیں آسکی۔ البتہ معروف ملی تنظیموں سے رویت ہلال کی مصدقہ خبریں موصول ہوئیں اور ان سے تبادلہ خیال کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کل بروزجمعرات ۵؍ستمبر کو ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ

Related posts

وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے نئے بس روٹ 711A کا افتتاح کیا

Paigam Madre Watan

ہیرا گروپ سرمایہ کاروں کو پیسوں کی حصولیابی کا راستہ قانونی کارروائیوں کے درمیان ممکنہ پیشرفت اور امکانات

Paigam Madre Watan

جب کہ مرکز میں بیٹھی بی جے پی سوائے کیجریوال کو گالی دینے کے کچھ نہیں کر رہی ہے: منیش سسودیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment