Articles مضامین

مسجد میں نکاح کرنا بہتر ہے

تحریر: سعیدالرحمن عزیز سلفی

نکاح ایک اہم سنت ہے اور سنتوں کو اپنانا بڑے خیر کا کام ہے، چونکہ یہ ایک عظیم سنت ہے لہٰذا نکاح کے وقت منکرات اور تہذیب و اخلاق کے خلاف چیزوں سے مکمل اجتناب کرنا ضروری ہے، باطل رسم و رواج، ظلم و جور پر مشتمل ڈیمانڈ اور مطالبات سے پرہیز کرنا بہت اہم ہے، نکاح کے لئے جاتے وقت ڈی جے، ڈھول، تاشے، میوزک، قوالیاں، مرد و خواتین کا اختلاط، میوزک والی نعتیں اور پٹاخوں کا استعمال، یہ سب ہماری شادیوں میں عام ہوتا جارہا ہے، بعض لوگ منع کرتے ہیں مگر خاطر خواہ کوئی فائدہ نظر نہیں آتا ہے، ایسے میں ہمیں چاہیئے کہ ایسی جگہ نکاح منعقد کریں جہاں بنست دوسری جگہوں کے فواحش اور منکرات کی شرح کم کی جا سکتی ہو اور وہ جگہ ہے مسجد، جس کا احترام ہر مسلمان کرتا ہے، یہاں نکاح کرنے سے بہت سارے خرافات سے بچا جا سکتا ہے، مسجد میں نکاح کرنا مسنون نہیں ہے مگر جائز ضرور ہے، اور چونکہ مسجد گناہوں سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے لہٰذا مسجد ہی میں نکاح کرنا اولی و أفضل ہے.
"فتاویٰ اصحاب الحدیث” میں بہت بہترین طریقے سے سمجھایا گیا ہے، ملاحظہ فرمائیں:
"اسلام میں عقد نکاح کے لیے کسی جگہ کی تخصیص کتاب و سنت سے ثابت نہیں، جہاں بھی آسانی ہو اور لوگ جمع ہو سکتے ہوں نکاح کیا جا سکتا ہے۔ البتہ فواحش و منکرات کے اڈوں سے اجتناب کرناضروری ہے، جس طرح دیگر مقامات پر نکاح کیا جا سکتا ہے اسی طرح مسجد میں بھی نکاح کرنا جائز ہے بلکہ بہتر ہے کیوں کہ مسجد کے احترام کے پیش نظر یہ مجلسِ نکاح کئی قباحتوں سے محفوظ رہتی ہے، لیکن اسے مسنون عمل قرار دینا محل نظر ہے”۔
(جلد5، صفحہ450، ط: مکتبہ اسلامیہ)

Related posts

کیاشکست خوردہ پارٹیاںہار سے کچھ سبق حاصل کریںگی؟

Paigam Madre Watan

پہلا دو روزہ کل نیپال مسابقہ حفظ قرآن کریم اختتام پذیر  

Paigam Madre Watan

नीतीश जी लें सम्मानजनक विदाई

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar