ہیرا گروپ کا پچیس سالہ راحت کا سنہرا دور عوام بھول نہیں سکتی:مطیع عزیز
نئی دہلی (پریس ریلیز) ہیرا گروپ آف کمپنیز نے جب سے لوگوں کے پیسوں کے ادائیگی کا فارم عام کیا ہے، تب سے کمپنی کے سرمایہ کاروں کی ایک بڑی جماعت لگ بھگ نصف تعداد اس کوشش میں ہے کہ ہیرا گروپ کمپنی سے ان کا سرمایہ واپس کرکے نہ نکالے بلکہ انہیں کمپنی میں مسلسل رہنے دے اور ان کو اسی طرح فائدہ رقم دیتی رہے جیسا کہ سابقہ بیس پچیس سالوں تک لوگوں کی امانتوں کے بدلے راحت کا ایک بہت بڑا سبب ہیرا گروپ آف کمپنیز بنی رہی ہے۔ مشکل حالات کا بکھان ہر کوئی کرتا ہے، لیکن راحت رسانی کے معاملات کسی کو یاد نہیں رہتے ، اسی طرح سے ہیرا گروپ آف کمپنیز سے بیس سال کے عرصہ تک لوگوں نے نسلوں کو پروان چڑھایا۔ زکواة لینے والے زکواة دینے والے بن گئے۔ لوگوں نے اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم مکمل کی، بچیوں اور بچوں کی شادی ویواہ کرکے خوشحالی کا سبب بنا۔ سابقہ پانچ سالوں سے سازشی جال پھینکے جانے سے ہیرا گروپ آف کمپنیز نے ہزاروں لوگوں کو ان کے سرمائے ہر ممکن راستے سے دیتی رہی، اب جب کہ عدالت عالیہ نے بڑی راحت دیتے ہوئے ایجنسیوں کو ہیرا گروپ کی اعانت پر لگایا ہے تو سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ تین طریقے سے پیسوں کی واپسی کا فارم منظر عام پر لا کر لوگوں کے پیسوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو ماہ جنوری 2025 سے شروع ہو جائے گا۔
ہیرا گروپ آف کمپنیز اور ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے تعلق میں ان خیالات کا اظہار مطیع الرحمن عزیز جو کہ کمپنی کے سرمایہ کار بھی ہیں نے کیا۔ تفصیل کے طور پر بتاتے ہوئے مطیع الرحمن عزیز نے کہا کہ ہیرا گروپ نے تین طریقے کا فارم عوام کے سامنے پیش کیاہے۔ جس میں سے پہلا ایک وقت میں ادائیگی ، دوسرا ایک وقت میں زمین کی شکل میں ادائیگی اور تیسرا بارہ مہینوں میں بطور قسطوار ادائیگی ۔ ان طریقوں کو دیکھ کر ہیرا گروپ آف کمپنیز میں سرمایہ کاری کئے ہوئے لگ بھگ 50 فیصد عوام نے سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے سامنے اپنی درخواست بڑی تعداد میں پیش کیا ہے کہ براہ کرم ہمیں کمپنی سے باہر کا راستہ نا دکھایا جائے۔ ہم نے کمپنی کے لئے مشکل وقت میں ہمیشہ دعائیں کیں، ہم نے کوشش کی کہ لوگ شرانگیزیوں کے جھلاوے میں نہ آئیں، ہم نے کوشش کی کہ لوگ اپنے گھروں میں رہ کر اپنے معاملات حل کریں، ادارے ہوں یا کورٹ کچہری ہر جگہ ایک لمبا وقت اور ذلت آمیز برتاﺅ ہوتا ہے، اپنے وقت اور پیسوں کو خرچ کرکے رسوائی کا سامنا نا کریں۔ پیسے دیں گی تو ڈاکٹر نوہیرا شیخ ہی دیں گی، کوئی کورٹ کچہرہ یا ادارہ نہیں دینے والا ہے، شرانگیز شاطر افراد کبھی کسی کو ایک روپیہ دینے والے نہیں ہیں۔ لہذا کمپنی قائم رہے ہماری کوشش تھی، ہے اور رہے گی، کیونکہ کمپنی ہے تو ہزاروں لوگوں کی امیدیں قائم ہیں، لاکھوں گھروں کے چولہے جلنے کا سبب ہوگا، اور لوگوں کی روزی روٹی کا بندوبست ہوگا۔
ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے التماس کرنے والے کمپنی میں تسلسل کرنے کے خواہش مند وں نے وجہ بتانے ہوئے کہا ہے کہ ہماری امانت جتنی بھی بڑی ہے، لیکن وہی زندگی کے گزر بسر کا اکیلا سہارا ہے، اگر اس پیسے کو ہم واپس اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے تو ہمارے ہاتھوں سے خرچ ہوکر ختم ہو جائے گا، لیکن اس امانت کو اگر ڈاکٹر نوہیرا شیخ ہیرا گروپ آف کمپنیز میں سرمایہ کاری کے طور پر رکھتی ہیںتو پہلی بات ہمارے پیسے محفوظ رہیں گے اور دوسری طرف ہماری سالہا سال مدد و تعاون ہوتی رہے گی، جس طرح سے سابقہ دس، پندرہ بیس سالوں تک ہم نے کمپنی سے استفادی کیا ہے۔ لہذا ہم ہیرو گروپ آف کمپنیز سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے التماس کرتے ہیں کہ ہماری امانتوں کو ہمیں واپس نا دیا جائے بلکہ اپنے پاس ہی رکھا جائے۔ مطیع الرحمن عزیز نے بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی تعداد اس ضد پر قائم ہے اور ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے التجا کرتی ہے کہ ہمیں ہماری رقم کی واپسی نہ دی جائے، تو یہ ہمارے سروں پر ایک مشفقانہ کام ہے۔ کمپنی میں تسلسل رکھنے کے خواہش مند افراد نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ہماری درخواست پر غور کرتے ہوئے کمپنی کو دوبارہ پوری آب وتاب سے چلائیں گی اور ہمارے لئے راحت کا سبب بنتے ہوئے غریبی اور مفلسی میں یتیموں اور بیواﺅں کی کفالت کریں گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے لاکھوں کی تعداد میں ہیرا گروپ آف کمپنیز میں شرکت کرنے والے افراد کو برسہا برس پچیس سال تک راحت پہنچایا ہے۔ لہذا جن لوگوں نے ایک لمبے عرصہ تک کمپنی سے استفادہ کیا ہے انہوں نے اپنی عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کی سرمایہ کاری کو قبول کرتے ہوئے کمپنی میں ان کو برقرار رکھیں تاکہ گزرانے زندگی کا بندوبست ہوتا رہے اور لوگوں کو ایک آمدن کا ذریعہ بنی رہے۔