National قومی خبریں

حفظ کلام اللہ دنیا اور آخرت کیلئے سربلندی کا باعث۔حافظ کلیم اللہ

ماں باپ کے سر کا تاج ہیں حافظ قرآن بچے ۔ شعیب احمد قریشی

پپرائچ ، مدرسہ اقراء دارالحدیث منڈیری گڑھوا پپرائچ (گورکھپور ) میں دو بچوں کے قرآن حفظ مکمل کرلینے کی خوشی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ان بچوں کو اعزاز و انعامات سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر صوبائی جمعیت اہلحدیث اترپردیش کے نائب ناظم حافظ کلیم اللہ سلفی صاحب نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفظ کلام اللہ دنیا اور آخرت کیلئے سربلندی کا باعث ہے ۔پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہونے والے جناب شعیب احمد قریشی نے کہا کہ ’’  حفظ کلام اللہ مکمل کرنے والے بچے اپنے ماں باپ کے سر کا تاج ہیں اور وہ ماں باپ خوش نصیب ہیں جن کے بچے اللہ کا کلام اپنے سینے میں محفوظ کرتے ہیں اور یہ بچے دوسرے بچوں کیلئے بھی ترغیب کا باعث بنیں گے ۔
 اس پروگرام میں علاقے کی معزز شخصیات نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے روشن مستقبل کی دعائیں دیں اورمدرسہ کی کارکردگی کو سراہا اور استاد کی محنت کی تعریف کی ۔ مدرسہ کے سرپرست شمشاد احمد ملک(صحافی) نے بتایا کہ ان دونوں بچوں نے مدرسہ کے استاذ جناب توقیر احمد فیضی کے زیر نگرانی حفظ مکمل کیا ہے۔ اس میں ایک ۱۲سالہ رضوان علی ولد مولانا شمشیر علی ہے جن کا تعلق بہار سے ہے ۔ دوسرا ۱۳ سالہ عبدالاحد ولد علی حسن ہے جس کا تعلق پادری بازار گورکھپور سے ہے ۔اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں جناب محمد آصف ، سید خان ، فیروز احمد خان ، پرویز انصاری ، عبدالکریم ، ایاز ملک ، اقبال احمد صدر مدرسہ اقراء، محمد افتخار ، ڈاکٹر محمد عمران ، محمد کامران ، خالد کبیر ، رفیع الدین ملک ، شمشاد ملک وغیرہ شامل تھے۔

Related posts

ہیرا گروپ جائیدادوں کی غیر قانونی نیلامی

Paigam Madre Watan

حیدر آباد : ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے منسلکہ اداروں کے کلینڈر کا اجرا

Paigam Madre Watan

مانخورد بی ایم سی کی مجرمانہ غفلت کے سبب ڈمپر کی زد میں آنےسے نوجوان کی موت ‎

Paigam Madre Watan

Leave a Comment