Delhi دہلی

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام عالمی کتاب میلے میں معاصر ادبی صحافت کے عنوان سے مذاکرے کا انعقاد

نئی دہلی: قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام عالمی کتاب میلے میں معاصر ادبی صحافت کے عنوان سے مذاکرے کا انعقاد ہوا۔ یہ پروگرام قومی اردو کونسل کے اسٹال پر منعقد کیا گیا جس میں نئی نسل کے قلم کار ڈاکٹر خان محمد رضوان، ڈاکٹر محمد ریحان اور ڈاکٹر شاہد حبیب فلاحی نے بطور مہمان شرکت کی اور ادبی صحافت کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حالات میں اسے درپیش چیلنجز اور امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس پروگرام کی صدارت پروفیسر محمد کاظم شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی نے کی۔ آپ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر قابل مبارکباد ہیں کہ انھوں نے نوجوانوں کو تبادلۂ خیال کے لیے اتنا اہم پلیٹ فارم مہیا کیا۔ انھوں نے مذاکرے میں شریک مہمانوں کو بھی مبارک باد پیش کی۔ پروفیسر کاظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے زمانے میں ہمیں زیادہ ذمے دار ہونے کی ضرورت ہے، آج کا مسئلہ یہ ہے کہ جو پیش کر رہے ہیں وہ اور جو ایویلویٹ کر رہے ہیں وہ دونوں کی طرف سے غیر ذمے داری کا سامنا ہے۔ ادبی رسائل کی ادارت کے سلسلے میں انھوں نے کہا کہ رسالہ نکالنا کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں ہے، اس کے لیے ایک ٹیم کا ہونا ضروری ہے، زبان کا جاننا الگ ہے ادب کا جاننا الگ ہے اور ادارت کا جاننا الگ چیز ہے، اس لیے ایک معیاری ادبی رسالہ اسی صورت میں کامیابی کے ساتھ شائع ہوسکتا ہے جب ایک باصلاحیت ادارتی ٹیم اس پر اپنی محنت و استعداد خرچ کرے۔ اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر مسرت نے انجام دی۔

Related posts

بھاجپا نے ملک کو دیا پرچی نظام، گداور رہنماؤں کو درکنار کر دہلی میں بنادیا ربر اسٹیمپ وزیراعلیٰ : سوربھ بھاردواج

Paigam Madre Watan

امریکہ میں ہندوستانی طالبہ جھانوی کنڈولا کی بدقسمت موت پر فوری کارروائی کی اپیل کی – ایم پی سواتی مالیوال نے وزیر خارجہ مسٹر ایس جے شنکر سے اپیل کی

Paigam Madre Watan

آپ سب اپنا خیال رکھیں، جیل میں آپ کی فکر ہوگی، آپ خوش ہوں گے تو آپ کا کیجریوال بھی خوش ہوگا: کیجریوال

Paigam Madre Watan

Leave a Comment