Delhi دہلی

’بھاجپا کو دہلی میں سرکار بنا نے کیلئے پسماندہ مسلم سماج کا الحاج محمد عرفان احمد نے شکریہ ادا کیا‘

نئی دہلی، (نمائندہ): راشٹر وادی و فلاحی، سماجی اور قومی تنظیم پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کی جانب سے حضرت نظام الدین ویسٹ میں ایک پریس کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کرتے ہوئے پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے سرپرست اعلی اور سنگتھن وستارک الحاج محمد عرفان احمد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی ودھان سبھا چناؤ:2025 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھاری اکثریت کے ساتھ دہلی میں حکومت بنانے میں دہلی کی مسلم آبادی میں سے پسماندہ مسلم سماج نے دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کے امیدواروں کو قریب 15فیصد سے زیادہ ووٹ دیکر سرکار بنا نے میں بھرپور مدد کرکے خصوصی تعاون کیا، جس کیلئے دہلی کے پسماندہ مسلم سماج کاخصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مسلمان بی جے پی کیساتھ جڑ رہے ہیں، کیونکہ آج سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے مسلمانو ں کو بھاجپا سے ڈرانے، دھمکانے اور بیوقوف بنانے کی سیاست کی، لہذا انکی ہمہ وقت کوشش یہ رہی کہ مسلمان بی جے پی سے نہ جڑیں۔ الحاج عرفان احمد نے مزید کہا کہ قریب 62سال سے زائد کانگریس کی مرکز میں سرکار رہی مگر انہوں نے کبھی بھی ملک کی سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کے بارے میں کسی بھی طرح سے ان کیلئے فلاحی کام نہیں کرائے، مگر جب سے بی جے پی کی سرکار آئی ہے، تب سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے شاندار کام ہورہے ہیں اورمسلمان اکثریتی طبقہ کیساتھ ترقی کی رفتار سے جڑگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ہندوستان میں سب سے زیادہ بیت الخلا ء بی جے پی کی سرکار میں بنائے گئے اور مسلم آبادی میں سب سے زیادہ تعمیر ہوئے ہیں، اسی طرح سے 11 کروڑ لوگوں کے پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت کھاتے کھلے، اجولا یوحنا کے تحت گیس سلنڈر بھی ملے ،لہذا بی جے پی غریب طبقہ کاخاص خیال رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور آج سب سے زیا دہ فائدہ بی جے پی کے دور میں مسلمانوں کو ہو رہا ہے، البتہ ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر حاصل ہے کہ مرکزی حکومت کی قریب 125 یوجناؤں میں سب سے زیادہ فائدہ مند مسلم قوم ہیں، جس کیلئے ہم وزیراعظم عالیجناب نریندردامودر داس مودی صاحب کے مشکور و ممنون ہیں۔ وہیں پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے قومی صدر احسان عباسی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد یہی ہے کہ ہم موجودہ سرکار اور مسلمانوں کے درمیان پیدا کی گئی دوریوں اورغلط فہمیوں کو ختم کریں گے، نیزہم سرکار میں بیٹھے لوگوں سے اپنے مطالبات بھی پورے کروائیں گے، اسی کے تحت ہم نے دہلی کے پسماندہ مسلم سماج سے اپیل کی تھی کہ سبھی بی جے پی کے امیدواروں کو کا میاب بنائیں، تاہم جسکا اثر بھی کافی ہوا ہے اور ہم اب دہلی کے مسلمانوں کے مسئلوں کے حل کے سلسلے میں سرکار میں بیٹھے لوگوں سے گفت وشنیدکریں گے۔ انہوں نے کچھ لیڈروں کانام لئے بغیر کہا کہ وہ لوگ پارلیمنٹ اور متعدد صوبوں کی ارکان اسمبلی میں بیٹھ کرمسلمانوں کے ٹھیکیدار بنتے ہیں اور انہیں ورغلاتے ہیں، جبکہ بھا جپا کے دور میں مسلمان سب سے زیادہ محفوظ ہے اور انکے کاروباری معیشت بھی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014 کے بعد سے بی جے پی آئی ہے، تب سے آج تک مسلمانوں کاخوب بھلا ہو رہاہے، مسلم قوم کافی زیادہ ترقی کر رہی ہے، بلکہ سیول سروسز میں بھی کافی تعداد میں مسلم بچے کامیاب ہورہے ہیں۔ پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ دہلی کے صدر حاجی محمد اقبال نے کہاکہ ہم جلدہی ایک منصوبہ بناکر منتخب سرکار کے پاس مسلمانوں سے جڑے مطالبات لیکر جائیں گے اور ان سے اپنی پریشانیاں اور دقتوں کو دور بھی کروائیں گے، لہذا ہماری کوشش رہے گی کہ صرف پسماندہ مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے مسائل کو بھی حل کروائیں۔

Related posts

وزیر فوڈ سپلائی عمران حسین نے مفت راشن کی بلا تعطل تقسیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کیا

Paigam Madre Watan

اُردو کو بچانا تمام اہلِ وطن کی مشترکہ ذمہ داری ہے

Paigam Madre Watan

ایس سی؍ ایس ٹی ؍ او بی سی بہبود کے وزیر نے ذات کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کو تیز کرنے کے لیے ترقی پسند اقدامات کا اعلان کیا: راج کمار آنند

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar