اٹوا پولیس نے قاتل کی بہن نور جہاں اور بہنوئی اصغر علی کو گرفتار کیا
ڈومریاگنج ، سدھارتھ نگر (رپورٹ شعیب الرحمن عزیز) 26اکتوبر 2024 کو ڈومریاگنج حلقہ کے گاﺅں جمڑی میں ہوئے سمینہ خاتون کے قتل میں دو اور ملزمین پہاڑا پور ، اٹوا کے رہائشی نور جہاں اور اصغر علی کو اٹوا تھانہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ اور انہیں چالان کر کے ضلع جیل ٹرانسفر کر دیا ہے ۔ یہ دونوں ملزمین قاتل کے سگے بہن اور بہنوئی ہیں ۔ اور قتل کے سازش میں پوری طرح ملوث پائے گئے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق 26اکتوبر 2024 کودن کے 12 بجے کے قریب سمینہ کے دیور امیر الدین ولد علاءالدین نے تیز دھار چاکو سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور خود ہتھیار کے ساتھ ڈومریا گنج تھانے میں حاضر ہو گیاتھا۔ اس قتل کیس میں اب تک چار لوگ ملزم پائے گئے ہیں جو کہ ضلع جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں ۔