Delhi دہلی

ہیرا گروپ آف کمپنیز نے عوام سے قرض حسنہ کا مطالبہ کیا

ہر وقت ہماری طاقت منصف عوام رہے ہیں: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

نئی دہلی (رپورٹ : مطیع الرحمن عزیز) ہر زمانے میں ہیرا گروپ آف کمپنیز کی طاقت اس کے سرمایہ کار رہے ہیں، نا ہم نے کبھی اخباروں میں اشتہار شائع کیا، اور نا ہی کبھی ہم نے ٹی وی چینلوں اور دیگر جگہوں پر پرچار نشر کر کے ہیرا گروپ آف کمپنیز کی طاقت بننے کی اپیل کی ہے، اللہ کی رحمت رہی ہے کہ ہر وقت اور ہر زمانے میں ہمارے سرمایہ کاروں اور خیر خواہوں نے کمپنی کی نیک نیتی اور اس کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی صاف شفاف شبیہ کو لوگوں تک پہنچایا ہے۔ الحمد جب ہماری کمپنی پر سازش کاروں کو اپنی ایڑی چوٹی کی طاقت آزمائی کرنی پڑی تو ہم سے منسلک سرمایہ کار اور خیر خواہوں کی تعداد لگ بھگ ایک لاکھ بہتر ہزار تھی، اور ان کے پیچھے ان کی کنبہ قبیلہ کی تعداد کا اندازہ لگایا جائے تو تیس چالی اور پچاس لاکھ کے قریب پہنچ جاتی ہے۔ جب ہیرا گروپ آف کمپنیز پر شب خون مارا گیا تو انہی سرمایہ کاروں نے آگے بڑھ کر کمپنی کی نیک نیتی کو لوگوں کے سامنے لاتے رہے ، اور ہر ایک بدخواہ افراد سے لڑ کر ان کا منہ توڑ جواب دے کر عوام کی غلط فہمی کو ختم کرتے رہے، یہی نتیجہ ہے کہ آج دشمن عناصر اپنی سیاسی طاقتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایجنسیوں سے فلاں فلاں طرح کی باتوں سے منع کر رہے ہیں، اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ہیرا گروپ اشتہار شائع کررہی ہے، جب کہ یہ بات غلط ہے، ان کا کہنا ہے کہ کمپنی دوبارہ چلنے کیلئے ہاتھ پیر پھیلا رہی ہے، تو یہ بھی حقیقت ہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے کمپنی کے ساتھ رہنے والے لوگوں کے ساتھ تجارت جاری رکھنے اور جو لوگ جانا چاہتے ہیں ان کا حساب کرکے جانے دینے کی بات کہی تھی، اور اسی کوشش میں ہیرا گروپ آف کمپنیز لگی ہوئی تھی کہ کمپنی دھیرے دھیرے چلے تاکہ سود سے پاک تجارت کا جھنڈا جھکنے نا پائے، ان خیالات کا اظہار ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔
ایک جانب سرمایہ کاروں کی تکلیفوں کو دیکھتے ہوئے کمپنی کا ان کے ساتھ سہارا بننا اور ان کو ضرورت کے موقع پر رقم کی فراہمی کرنا، وہ بھی ایسے وقت میں جب کہ جائیدادوں کو ہیراگروپ آف کمپنیز کو سونپا نہیں گیا اور نا ہی کمپنی کو چلنے کیلئے سہولت مہیا کرائی گئی، اور دوسری طرف ایجنسیوں کا بڑی رقم کا مطالبہ کرنا، ایک سخت گیر مرحلہ سے گزرنے کے مترادف ہے، لہذا اس سخت فیصلے میں سی ای او ہیرا گروپ آف کمپنیز نے اپنے خیر خواہ عوام اور سود سے پاک تجارت کے متلاشی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ پچیس کروڑ روپئے کی رقم ادائیگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے عوام سے قرض حسنہ کا مطالبہ کیا ہے، قرض حسنہ کا اعلان ہوئے ابھی تین دن ہی ہوئے ہیں، لیکن عوام کی ایک بڑی تعداد عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کیلئے آگے بڑھ چکی ہے۔ حالانکہ سو کروڑ اور اس سے زیادہ رقم کی جائیدادوں کے فروخت نہ ہونے کے سبب سپریم کورٹ آف انڈیا نے ہیرا گروپ کی تین بڑی جائیداد جس کی قیمت 1200 کروڑ کے لگ بھگ ہے، فروخت کرکے جانچ ایجنسی کے کھاتے میں پیسے جمع کرنے کیلئے دے دیا ہے، اس کے باوجود پچیس کروڑ روپئے کی بڑی مالیت کا مطالبہ اس بات پر مجبور کرتا ہے کہ عوام سے قرض حسنہ کیلئے اپیل کی جائے، اس مشکل وقت میں عوام ہیرا گروپ آف کمپنیز کا ساتھ دیں گے تو کمپنی اپنے سخت دنوں سے نکل کر باہر آ سکے گی۔
قرض حسنہ کی ادائیگی کیلئے ہیرا گروپ آف کمپنیز نے ایک سرکولر جاری کیاہے، اور ایک لنک بھی اجرا کیا ہے، جس میں کیو آرکوڈ اسکینر اور بینک اکاﺅنٹ ہے، اس کے ساتھ ساتھ چار کالم کا ایک فارم بھی ہے جس میں قرض حسنہ کی ادائیگی کرنے والے اپنا نام، ای میل آئی ڈی، موبائل نمبر اور ادا کی گئی رقم کی تفصیل پر کردی جائے، ان تفاصیل کے درج کرنے کا مقصد ہیرا گروپ آف کمپنیز اپنے خیرخواہوں کو اس مشکل اور آزمائش کے وقت میں دیکھنا اور یاد رکھنا چاہے گی۔ کمپنی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ان تین دنوں میں بڑی تعداد قرض حسنہ کے ساتھ کمپنی سے رابطہ میں آئی ہے، یہ رقم جمع کرنے کی میعاد تین مہینے ہے، ان تین مہینوں میں سپریم کورٹ آف انڈیا نے ہیرا گروپ آف کمپنیز کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے پیسوں کو جمع کرکے ادائیگی کرے، جس سے سپریم کورٹ آف انڈیا کے مطالبے پورے کئے جا سکیں۔ اس تحریر کو جاری کرنے کا مقصد تمام خیر خواہان قوم وملت سے اپیل کی جاتی ہے کہ سود سے پاک پچیس سال تک چلنے والی کمپنی کا ساتھ دیں، تاکہ کلمے کو بلند کرنے کے عوض جو تکالیف کمپنی کو دی جا رہی ہے اس سے بچا جا سکے، اور سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد جو اپنی رقم واپس چاہتی ہے، سپریم کورٹ کی مدد سے ایجنسی کے ہاتھوں اٹیچ جائیدادوں کو بازیاب کرایا جا سکے اور اسے فروخت کرکے لوگوں کی امانتیں دینے میں کامیابی میسر ہو۔

Related posts

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام لکھنؤ میں مذاکرہ اور مشاعرہ کا انعقاد

Paigam Madre Watan

भूमि निपटान के प्रति निवेशकों की प्राथमिकता दर्शाती है

Paigam Madre Watan

فوڈ سپلائی وزیر عمران حسین نے پچم وہار کے دسہرہ گراؤنڈ میں ایشیاڈ سرکس کا افتتاح کیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar