تیس سالہ سفر میں عوام ہی طاقت بن کرآگے آئی: ڈاکٹر نوہیرا شیخ
نئی دہلی (رپورٹ : مطیع الرحمن عزیز) گزشتہ دنوں سپریم کورٹ آف انڈیا کے مطالبے پر ہیرا گروپ آف کمپنیز اور اس کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کمپنی کو تقویت پہنچانے اور اسے بچانے کیلئے عوام سے قرض حسنہ کی اپیل کی ہے۔ جس کے بدلے میں ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ آج کوئی نئی بات نہیں ، بلکہ تیس سالہ کامیابی کے سفر میں ہیرا گروپ آف کمپنیز کو فرش سے عرش پر پہنچانے میں عوام کی ہی جدوجہد رہی ہے، جس کے ذریعہ ہیرا گروپ آف کمپنیز چند سالوں میں ملک کے کونے کونے میں سود سے پاک تجارت کا جھنڈا بلند کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اور یہی وجہ ہے کہ سود خود طبقہ ہمارے وجود سے اپنی بقا کے لئے خطرہ محسوس کرنے لگا۔ آ ج جب کہ کمپنی کو ایک بار پھر سے عوام کے تعاون کی سخت ضرورت آن پڑی ہے تو عوام نے ایسے مشکل مرحلہ میں جب کہ دشمن عناصر ہیرا گروپ آف کمپنیز کو ڈوبتا سفینہ کے نام سے پکارنے لگے ہیں، لوگ آگے بڑھ رہے ہیں اور اپنی طاقت کے بقدر تعاون کے ساتھ قرض حسنہ لے کر ہماری کمپنی سے رابطہ میں آ رہے ہیں۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ اس بات کے لئے سب سے پہلے ہم اللہ رب العالمین کے شکر گزار ہیں، اور پھر ان مخلص اور ایماندار عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جب کہ مشکل وقت میں سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے، لیکن سود سے پاک تجارت کا دم بھرنے والے لوگوں نے ہمیں ایسے مشکل مرحلہ میں بھی تنہا نہیں چھوڑا۔ ہیرا گروپ آف کمپنیز اس احسان عظیم اور قرض حسنہ کو تادیر یاد رکھے گی اور اس کو اللہ رب العالمین کی مدد اور اس کی توفیق کے بموجب احسان عظیم کے ساتھ واپس کرے گی۔
ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی جانب سے ہندی، اردو اور انگلش میں ایک سرکولر جاری کیا گیا ہے، جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ ،ہیرا گروپ کی حمایت کریں،قرضِ حسنہ دیں اور بے شمار انعامات کمائیں! آگے بڑھیں اور قرضِ حسنہ کے ذریعے ہماری مدد کریں، قرضِ حسنہ ایک بلا سود قرض ہے، جو صرف اللہ کی رضا اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے دیا جاتا ہے۔ رمضان سے بہتر وقت کون سا ہو سکتا ہے اس نیک عمل میں شامل ہونے کا اور بے پناہ ثواب حاصل کرنے کا؟ قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "کون ہے جو اللہ کو اچھا قرض دے تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا کر عطا کرے؟ ” (سورہ البقرہ ۲:۲۴۵)نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:”جو کسی مومن کی تنگی دور کرے گا، اللہ قیامت کے دن اس کی تنگی دور کرے گا۔ "(صحیح مسلم) ابھی عمل کریں! آج ہی قرضِ حسنہ دیں، QR کوڈ اسکین کریں۔ آپ کی حمایت کیوں ضروری ہے؟ 25 کروڑ روپے جمع کرنا لازمی ہے – سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سخت ہے۔ ہیرا گروپ کے اثاثوں اور کاروبار کی مسلسل ترقی کو یقینی بنائیں۔ ہیرا گروپ کی خدمات کو تسلیم کریں اور لوٹا کر مدد کریں۔ اس بے لوث کام پر رمضان میں بے حساب ثواب حاصل کریں۔ کیسے مدد کریں؟ہیرا گروپ کے سرکاری اکاو ¿نٹ میں براہ راست قرضِ حسنہ جمع کریں: بینک کی تفصیلات: عطیہ دینے کے بعد براہ کرم اپنی تفصیلات درج کریں۔ آپ کے عطیہ کو رجسٹر کرنے کے لیے، براہ کرم نیچے دیے گئے لنک کے ذریعے اپنی تفصیلات جمع کروائیں۔ آپ نیچے دیے گئے QR کوڈ کو بھی اسکین کر سکتے ہیں۔
ملی اطلاع کے مطابق ہیرا گروپ آف کمپنیز سے سرمایہ کاری کے توسط سے رابطہ میں رہنے والے ہوں یا عوام، ہر کوئی ہیرا گروپ کی بنیاد کو مضبوط کرنے کیلئے آگے آ رہا ہے، کیونکہ ہیرا گروپ آف کمپنیز نے ایک لمبے عرصہ تک نا صرف سرمایہ کاروں کو بلکہ عوام کو بھی بہتر تعاون فراہم کیا ہے، ہیرا گروپ آف کمپنیز نے بہت کم مدت میں پورے ہندستان میں اپنا تعارف کرا لیا تھا، اور یہی وجہ تھی کہ ہر بینک برانچ منیجر ہیرا گروپ میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے بڑی بے رحمی سے پیش آتا تھا، یہاں تک کہ کچھ سود خور عناصر ہیرا گروپ میں سرمایہ کاری سے اپنے وجود کا زیادہ خطرہ محسوس کرتے ہوئے کمپنی کی حقانیت اور سچائی کے باوجود اپنے طاغوتی طاقتوں کے ساتھ حملہ آور ہوئے۔ کمپنی کو چلتے ہوئے تالہ بندی کا شکار بنایا گیا، اور اس کی سی ای او کو بلا نوٹس کے قید کر لیا گیا، کمپنی کی قیمتی جائیدادوں پر اپنے عہدوں کے مطابق آفیسروں نے قبضہ کر لیا، ابھی حال ہی میں ہیرا گروپ آف کمپنیز نے عدالت کی مدد سے کئی ہزار کروڑ روپئے کی جائیداد کو زمینوں مافیاﺅں سے چھڑانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔