Delhi دہلی

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام پندرہواں آل انڈیا ریفریشر کورس برائے ائمہ ، دعاۃ ومعلمین کا حسن آغاز کل ۴؍ مئی سے

دہلی:مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام حسب سابق امسال بھی ائمہ، دعاۃ ومعلمین کی تربیت کے لیے پندرہواں آل انڈیا دورۂ تدریبیہ (ریفریشر کورس) برائے ائمہ،دعاۃ ومعلمین مورخہ۴؍تا ۱۰؍ مئی۲۰۲۵ء مطابق ۵ تا ۱۱؍ذوالقعدہ۱۴۴۶ھ، بمقام اہل حدیث کمپلیکس، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر،اوکھلا، نئی دہلی منعقد ہورہا ہے، جس میں ملک کی جملہ ریاستوں سے ائمہ ، دعاۃ اور معلمین شریک ہو رہے ہیں۔اس ریفریشر کورس کا حسن آغاز مورخہ ۴؍ مئی ۲۰۲۵ء کو صبح ساڑھے آٹھ بجے اہل حدیث کمپلیکس ، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر، نئی دہلی میں ہوگا۔یہ جانکاری مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے ذرائع ابلاغ کے نام جاری اخباری بیان میں دی گئی۔
اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے کہا کہ تدریب و ٹریننگ انسانی زندگی کی بہت بڑی ضرورت ہے۔اس سے صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے،فعالیت میں اضافہ ہوتا ہے اور میسر وسائل کو منظم طور پر احساس ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرکے قوم و ملت اور انسانیت کی خدمت کا سلیقہ ماہرین سے سیکھنے کو ملتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کی ہر مہذب قوم ہر شعبہ حیات میں تدریب و ٹریننگ کو لازمی قرار دیتی ہے۔دعوت الی اللہ،اصلاح معاشرہ، خدمت ِ انسانیت اور نئی نسل کی دینی تعلیم و تربیت جو کہ ایک انبیائی کام اور عظیم ذمہ داری ہے، وہ اس بات کی زیادہ متقاضی ہے کہ اس سے وابستہ علماء و دعاۃ، ائمہ اور معلمین کو تدریب و ٹریننگ کے مرحلہ سے بہر طور گزارا جائے تاکہ مؤثر طور پر دعوت و اصلاح ، تعلیم و تربیت اور خدمت ملک وملت اور انسانیت کا فریضہ انجام دیا جاسکے۔
امیر محترم نے کہا کہ انہیں مقاصد کے پیش نظر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ہر سال ائمہ ، دعاۃ و معلمین کی تدریب و ٹریننگ کا بالالتزام اہتمام کرتی ہے جس میں پورے ملک سے ائمہ ودعاۃ اور معلمین شریک ہوکر اکابر علمائے کرام، دینی و عصری جامعات کے موقر اساتذہ ا و رمختلف شعبہ حیات کے ماہرین کے علم و تجربے سے استفادہ کرکے سماج و معاشرہ اور ملک وملت کی تعلیم و تربیت ، اصلاح اور خدمت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق اس سات روزہ ریفریشر کورس میں ہر روز مختلف دینی ، دعوتی ، تعلیمی ، تربیتی اور اصلاحی موضوعات پر ماہرین کے چار وقیع محاضرے ہوں گے۔ اس دوران ایک ورک شاپ اور ادبی وثقافتی محفل کا بھی اہتمام ہوگا۔ اسی طرح حفظ منتخب سور واحادیث ، ادعیہ واذکار ماثورہ اور قیام اللیل کے خصوص اہتمام کے ساتھ شرکائے دورہ مختلف موضوعات پر مقالے بھی تحریر کریں گے۔

جاری کردہ
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

 

Related posts

پروفیسر ابوذرعثمانی کا انتقال ، اردو زبان وادب کا ناقابل تلافی نقصان : سید احمد قادری

Paigam Madre Watan

Karnataka Shimoga’s terrorist cyber criminals Aqeel and Muneeb

Paigam Madre Watan

آپ نے ملک کی سیاسی تبدیلی میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے ارادے سے ‘سیاسی تبدیلی کے لیے امبیڈکر فیلوشپ’ کا آغاز کیا: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar