Delhi دہلی

ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے:راہل گاندھی

نئی دہلی: پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہندوستانی فوجی کارروائیوں کے بعد لوک سبھا میں حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ہندوستانی فوج کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ جے ہند!‘‘ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف پہلے دن سے سخت موقف اپناتے ہوئے راہل گاندھی نے حکومت سے اس دہشت گردانہ کارروائی کا مناسب جواب دینے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی پارٹی اس حملے کے خلاف ہر جوابی کارروائی میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related posts

Since 2012, investigative agencies have limited their scrutiny.

Paigam Madre Watan

مشاہیر علماءکرام۔ مولانا عزیز الرحمن سلفی کی شاہکار تحریر

Paigam Madre Watan

دہلی انتخابات میری اگنی پرکشا ہے، اگر عوام کو لگتا ہے کہ ہم نے کام کیا ہے اور میں ایماندار ہوں تو صرف جھاڑو کا بٹن دبائیں: کیجریوال

Paigam Madre Watan

Leave a Comment