Delhi دہلی

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غزل سرائی مقابلے کا انعقاد

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غزل سرائی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مقابلہ بارہویں جماعت تک کے طلبا کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول، سالوان پبلک اسکول، کریسنٹ اسکول،سرودیہ کنیاودیالیہ، عیدگاہ روڈ دہلی، رابعہ گرل سینئر سیکنڈری اسکول،نیوہرائزن اسکول، حضرت نظام الدین،فاطمہ اکیڈمی لال کنواں، نیو وے اسکول،جامعہ نگر،اسلامیہ مڈل اسکول،پہاڑی بھوجلہ اور اینگلو عربک سینئر سکنڈری اسکول کے طلبا نے حصہ لیا۔پروفیسر آصف نقوی،محترمہ مدھومتا بوس اور معروف غزل سنگر استاد عبدالرحمٰن نے اس پروگرام میں جج کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا مقصد غالبیات کی ہر سطح پر تفہیم کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ اس مقابلے میں صرف غالب کا کلام پیش کیاگیا۔ پروفیسر آصف نقوی نے کہا کہ آج بچوں کی کارکردگی سے مجھے بہت خوشی ہوئی اور اطمینان ہوا اوراگر اس میں کچھ کمی بھی تھی تو ہمیں اس وقت صرف حوصلہ افزائی سے کام لینا چاہیے کیوں کہ کلام غالب کی قرات میں اساتذہ سے چوک ہوجاتی ہے یہ تو ابھی مبتدی ہیں۔ محترمہ مدھومتا بوس صاحبہ نے فرمایاکہ مجھے بے حد خوشی ہوئی آج طلبہ و طالبات نے مختلف انداز میں کلام غالب پیش کیا۔ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد سے بچوں کی صلاحیت میں یقینا اضافہ ہوگا۔ استاد عبدالرحمٰن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ غالب انسٹی ٹیوٹ نے اس طرح کے مقابلہ کا انعقاد کرتا رہتاکیا۔ اس مقابلے کی وجہ سے ہمیں یہ بھی اندازہ ہوگا کہ ہمارے یہاں کیسے کیسے موتی چھپے ہیں اوراس سے غالبیات کی ترویج و اشاعت بھی ہوگی۔ اس پروگرام کی کوآڈینیٹر محترمہ یاسمین فاطمہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ آج غزل سرائی مقابلہ کا پروگرام بہت کامیاب رہا اور میں تمام شریک طلبا کے روشن مستقبل کی تمنا کرتی ہوں۔ اس مقابلے میں پہلا انعام ثوبیہ خان، نیوہرائزن اسکول، حضرت نظام الدین کو، دوسرا انعام محمد چاند اختر، سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول کو اور تیسرا انعام محمد مزمل، اینگلو عربک سینئر سکنڈری اسکول کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ تین خصوصی انعام بھی رکھے گئے تھے جن میں آمنہ خان رابعہ گرلز سینئر سکنڈری اسکول، ہاردک کمار ،سالوان پبلک اسکول اورزین عبداللہ،اسلامیہ مڈل اسکول پہاڑی بھوجلہ کو پیش کیا گیا۔پروگرام کی نظامت جناب مشتاق احمد نے ادا کی اور پروگرام کے اختتام میں ڈائرکٹر غالب انسٹی ٹیوٹ نے باضابطہ طورپرمہمانوں،اساتذہ اورطلبا و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔
گروپ تصویر

Related posts

Establishment of Heera Group Members Supporters Association (H.G.M.S.A)

Paigam Madre Watan

मुहम्मद मुनीब खान (उर्फ अब्दुल्ला) और मुहम्मद अकील (उर्फ राशिद) ने हीरा ग्रुप ऑफ कंपनीज से गद्दारी की

Paigam Madre Watan

کیجریوال حکومت کی جدوجہد کامیاب، اساتذہ کے تبادلے رکے، بی جے پی کی انا ہار گئی: دلیپ پانڈے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar