Delhi دہلی

ذو الحجہ کاچاند نظرآ گیا

دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/ ذوالقعدہ ۱۴۴۶ھ مطابق ۲۸ ؍مئی ۲۰۲۵ء بروز بدھ بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ ذو الحجہ۱۴۴۶ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ چنانچہ متعدد صوبوں سے رؤیت عامہ کی مصدقہ و مستند خبر یں موصول ہوئیں۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کل مورخہ۲۹؍مئی ۲۰۲۵ء کو ماہ ذو الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور بتاریخ ۷؍جون ۲۰۲۵ء بروز سنیچرعید الاضحی منائی جائے گی ۔ ان شاء اللہ

Related posts

شیخ الہند اکیڈمی میںجمعیۃ علماء (مولانا ارشد مدنی) کے زیر اہتمام تعلیم کے چمکتے ستاروں کا اعظیم الشان استقبال

Paigam Madre Watan

اویسی صاحب کو مسلم معیشت کی بربادی کیلئے کوشش نہیں کرنا تھا

Paigam Madre Watan

آپ نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا، دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن اور خواتین کی بلند آواز سواتی مالیوال بھی بنیں راجیہ سبھا کی امیدوار

Paigam Madre Watan

Leave a Comment