Delhi دہلی

ذو الحجہ کاچاند نظرآ گیا

دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/ ذوالقعدہ ۱۴۴۶ھ مطابق ۲۸ ؍مئی ۲۰۲۵ء بروز بدھ بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ ذو الحجہ۱۴۴۶ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ چنانچہ متعدد صوبوں سے رؤیت عامہ کی مصدقہ و مستند خبر یں موصول ہوئیں۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کل مورخہ۲۹؍مئی ۲۰۲۵ء کو ماہ ذو الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور بتاریخ ۷؍جون ۲۰۲۵ء بروز سنیچرعید الاضحی منائی جائے گی ۔ ان شاء اللہ

Related posts

صابو صدیق مسافر خانہ (ممبئی) میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ضلعی ذمہ داران کا تربیتی کیمپ

Paigam Madre Watan

Launch of the 2025 Calendar of Institutions Related to Dr. Nowhera Shaikh by Mutiur Rahman Aziz and Other Dignitaries

Paigam Madre Watan

حکومت این ڈی اے کی ہو یا انڈیا کی۔ اتنی بات یاد رہے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment