National قومی خبریں

کالج آف انجینئرنگ منصورہ : شعبہ میکانیکل کے طالب علم کا سن انفراکمپنی (تھانے) میں انتخاب‎

مالیگاؤں) پریس ریلیز)جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی( منصورہ) کے زیرانصرام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) اپنی معیاری تعلیم، عملی تربیت اور جدید تدریسی طریقوں کی بدولت مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ شعبہ میکانیکل انجینئرنگ  کے ہونہار طالب علم سمیر اخترکا تھانے شہر کی مشہور سن انفراکمپنی میں انتخاب ہوا  ۔ واضح رہے کہ اس سال 9 مختلف کمپنیوں میں کل 26 طلبہ کا انتخاب ہوچکا ہے نیز پلیسمنٹ سیل کی جانب سےطلبہ کی معاونت کی جارہی ہے۔  ادارہ جامعہ محمدیہ کے چیئرمین جناب ارشد مختارصاحب اور سیکریٹری جناب  راشدمختارصاحب  نے ان  طالب علم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  آج انجینئرنگ کالج اپنی شاندار تعلیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے طلبہ  کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔ نیز ہمارا مقصد طلباء کو صرف ڈگری دینا نہیں بلکہ انہیں عملی طور پر تیار کرنا ہے، تاکہ وہ انڈسٹریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

ڈاکٹر شاہ عقیل احمد(پرنسپل، انجینئرنگ کالج)  اور پروفیسریعقوب انصاری (پرنسپل،پالی ٹیکنیک )نےاس طالب علم کو  مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ادارے کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے طلبہ  کامیابی کی منازل طے کر رہے ہیں۔ شعبہ میکانیکل انجینئرنگ  کے ہیڈ(  ڈاکٹر دلاور حسین) نے بھی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہمارےاساتذہ ،پروفیسر اسماعیل انصاری (ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ آفیسر ) کی محنت اور طلباء کی مستقل مزاجی کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارے طلبہ ہندوستان کی  نامور کمپنیوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس طالب علم  کی اس کامیابی پرڈاکٹرسلمان بیگ (ڈین اکیڈمکس)،ڈاکٹرنویدحسین(ڈین ریسرچ)، اور   دیگراساتذہ کرام نے بھی دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیں۔

Related posts

کرناٹک اُردو اکادمی کی جانب سے بیدر کے العزیز آڈٹیوریم میںسرکاری و امدادی مدارس کے اساتذہ کرام کیلئے ایک روزہ کارگاہ کا کامیاب انعقاد

Paigam Madre Watan

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اعلیٰ تدریسی طریقہ کار کے ذریعہ  ہندوستان میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کے پیش نظر عہدبند

Paigam Madre Watan

लोगों के जीवन स्तर को ऊंचा उठाने के लिए प्रदेश सरकार निरंतर कार्यरत : मुख्यमंत्री

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar