National قومی خبریں

 ناقص مڈ ڈے میل سے سرکار عدم توجہی کا شکار

ممبئی(پی ایم ڈبلیو نیوز) مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اسکولوں میں فراہم غیر معیاری اور ناقص غذا پر سرکار سے جواب طلب کیا جس پر سرکار نے ضروری اقدامات کر نے اور معیاری غذائیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی ایوان میں کروائی ہے اعظمی نے کہا کہ   اسکولوں میں ناقص مڈ ڈے میل کے سبب اکثر وبیشتر شکایات موصول ہوتی ہے اس غذائیت کے سبب بچوں کی طبیعت بھی خراب ہوتی ہے ایسی صورتحال میں مڈڈے میل کی شکایت کا ازالہ کر نے کے ساتھ غریب طلباء کو بہتر خوراک اور غذائیت فراہم کرنا سرکاری کی ضرورت ہے لیکن اس پر سرکار توجہ دینے سے قاصر ہے اس مسئلہ پر سرکار کو توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے سرکاری تجوری کا خزانہ  بھی خالی ہوتا ہے اور غریب طلباء کو مڈڈے میل یعنی بہتر غذائیت بھی فراہم نہیں ہوتی اکثر یہ غذا کے استعمال سے غریب بچوں کی طبیعت خراب ہونے کی شکایت بھی ملتی ہے اس لئے سرکار کو کوالیٹی کنٹرول اور ریگولیٹری کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے کیا خراب اور ناقص مڈ ڈے میل سے متعلق سرکار کارروائی کریگی۔ اس پر وزیر تعلیم دیپک کیسر کر نے بتایا کہ جن بھی مڈ ڈے میل فراہمی کی جاتی ہے اس کی جانچ اور غذائیت سے متعلق تصدیق کے بعد ہی انہیں فراہم کیا جاتا ہے اس میں مڈ ڈے میل تیار کر نے اور اس سے متعلق کیچن اور باور چی خانہ کی بھی جانچ کی جاتی ہے اس معاملہ میں 25ضلع میں تربیت بھی دی گئی ہے اور 10  ضلعوں میں یہ عمل جاری ہے یہ اس تعلیمی سال میں ختم ہوگی انہوں نے کہاکہ بہتر اور معیاری غذائیت فراہم سے متعلق سرکار سنجیدہ ہے۔

Related posts

ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے میں لاپروائی نہ کریں:واصف حسن واعظی

Paigam Madre Watan

اے اے پی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی پر مرکز کو نشانہ بنایا، بحث کا مطالبہ کیا

Paigam Madre Watan

یوم جمہوریہ کے موقع پر المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar