National قومی خبریں

پنجاب اردو اکیڈمی کی جانب سے جشنِ جمہوریت قومی مشاعر ے کاانعقاد

اردو زبان وادب کی ترویج و ترقی کے لیے اکیڈمی کا ایک اہم کردار: ڈکٹرتابش ؔمہدی

 

مالیرکوٹلہ,  پنجاب اردواکیڈمی کی جانب سے اردو زبان وادب کے فروغ کے لیے آئے دن کوئی نہ کوئی ادبی تقریب کا انعقاد ہوتارہتا ہے۔ انہیں ادبی تقاریب کی لڑی کے تحت جشنِ جمہوریت کے مبارک موقع پر اکیڈمی جانب سے ایک قومی مشاعرے کاانعقاد کیا گیا۔اس جشن جمہوریت قومی مشاعرہ کی صدارت کے لیے عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب ڈاکٹرتابشؔ مہدی صاحب دہلی سے تشریف لائے اور مہمان خصوصی کے طور ڈاکٹرمحمد جمیل الرحمن، ایم ایل ایم ، مالیرکوٹلہ و وائس چیئر مین ، پنجاب اردواکیڈمی ، مالیرکوٹلہ نے مشاعرہ میں شرکت کی۔ جشن جمہوریت قومی مشاعرہ کے آغاز سے پہلے اکیڈمی کی ادبی سرگرمیوں کے بارے میں مختصراًروشنی ڈالتے ہوئے تقریب کے ابتدائی ناظم جناب ساجد اسحاق نے کہاکہ اکیڈمی کی جانب سے اردو زبان وادب کے فروغ کے لیے جہاں ادبی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتاہے وہیں اکیڈمی کی تاریخ میں امسال پہلی مرتبہ اردو ادباء کے لیے اعزازات ، پنجاب کے مختلف آٹھ اضلاع میںاردو تعلیمی مراکز کاقیام ، اردو کی ابتدائی تعلیم کے لیے اردو پنجابی قاعدہ کی اشاعت اور اکیڈمی کا سالانہ کیلنڈر 2024 جس کا ابھی اجراء کیا جائیگا، قابل ستائش اقدام ہیں۔اس کے بعد صدر مشاعرہ ڈاکٹرتابشؔ مہدی، مہمانِ خصوصی ڈاکٹرمحمدجمیل الرحمن اور مہمانانِ اعزازی محترمہ فریال رحمن اور مفتی ارتقاء الحسن کاندھلوی، مفتیٔ اعظم پنجاب کے دست مبارک سے اکیڈمی کے سالانہ کیلنڈر 2024 کا اجراء کیا گیا۔ اس قومی مشاعرہ میں ملک بھر سے قومی و بین الاقوامی شہرت یافتہ شعراء نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر تابش ؔمہدی، پروفیسر شہپرؔ رسول، جناب اتنظارنعیمؔ، جناب عزمؔ شاکری، ڈاکٹرسید اعجاز الدین المعروف پاپولرؔ میرٹھی، ڈاکٹرطارق ؔقمر، ڈاکٹرسلمیٰ شاہین، جناب معروف ؔرائے بریلوی، ڈاکٹرصابرؔبہٹوی، محترمہ ریشماؔزیدی اور ڈاکٹرضمیراعظمیؔ کے نام قابل ذکر ہیں۔مشاعرے کے آغاز پرحاضر سبھی مہمانان اور شعراء کرام کو بکے پیش کیے گئے اور شمع روشن کرکے باقاعدہ طور پر مشاعرے کا آغازکیا گیا۔مشاعرہ کی نظامت کے فرائض مقبول شاعر جناب معروف رائے بریلوی نے اپنے منفرد لب و لہجہ میں بحسن وخوبی انجام دیے۔ا

Related posts

حیدر آباد : ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے منسلکہ اداروں کے کلینڈر کا اجرا

Paigam Madre Watan

हीरा ग्रुप : भूमि हथियाने के खिलाफ न्याय और सुरक्षा की मांग

Paigam Madre Watan

جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کا اصلاح معاشرہ کامیابی سے ہمکنار

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar