Delhi دہلی

مودی حکومت آپ کے پیچھے پڑ گئی ہے، جس طرح "آپ” کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ویسا تاریخ میں کسی پارٹی کے ساتھ نہیں ہوا: کیجریوال

نئی دہلی، عام آدمی پارٹی نے منگل کے روز دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج کے گھر ہوئی ای ڈی کی ریڈ کو لے کر بی جے پی اور مودی حکومت پر سخت حملہ بولا۔ آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال، سینئر لیڈر منیش سسودیا، رکنِ پارلیمان سنجے سنگھ، دہلی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف آتشی، قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے اس پورے معاملے کو فرضی اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ناجائز استعمال سے تعبیر کیا۔اروند کیجریوال نے ایکس پر کہا کہ سوربھ بھاردواج کے گھر ای ڈی کی ریڈ مودی حکومت کی جانب سے ایجنسیوں کے ناجائز استعمال کا ایک اور ثبوت ہے۔ مودی حکومت عام آدمی پارٹی کے پیچھے پڑ گئی ہے۔ جس طرح آپ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ویسا تاریخ میں کسی پارٹی کے ساتھ نہیں ہوا۔ آپ کو اس لئے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، کیونکہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں اور بدعنوان کاموں کے خلاف سب سے بلند آواز آپ کی ہے۔ مودی حکومت ہماری آواز دبانا چاہتی ہے، لیکن یہ کبھی نہیں ہوگا۔ آپ بی جے پی کی ان ریڈز سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ ہم ہمیشہ کی طرح ملک کے حق میں غلط پالیسیوں اور بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ایکس پر کہا کہ منگل کو سوربھ بھاردواج پر ریڈ اسی لئے ڈالی گئی کیونکہ پیر سے پورے ملک میں مودی جی کی ڈگری کو لے کر بحث ہے کہ ان کی ڈگری جعلی ہے۔ یہ ریڈ اسی بحث سے توجہ ہٹانے کے لئے کی گئی ہے۔ ستیندر جین جی کو بھی تین سال جیل میں رکھا اور بعد میں سی بی آئی اور ای ڈی نے عدالت میں کلوزر رپورٹ داخل کر دی۔ اس سے صاف ہے کہ عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں پر کئے گئے سارے کیس فرضی اور جھوٹے ہیں۔آپ کے سینئر لیڈر اور پنجاب انچارج منیش سسودیا نے کہا کہ 25 اگست سے پورے ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری پر بحث چل رہی تھی اور جب یہ سچ سامنے آیا تو بی جے پی نے اس سے توجہ ہٹانے کے لئے سوربھ بھاردواج کے گھر ای ڈی کی ریڈ کرائی۔ سسودیا نے سوال اٹھایا کہ کیا بی جے پی مانتی ہے کہ مودی نے اپنی ڈگری کے بارے میں ملک سے جھوٹ بولا یا بی جے پی نے خود ملک کو اندھیرے میں رکھا؟ منیش سسودیا نے کہا کہ بی جے پی کا واحد طریقہ ہے کہ جب بھی کوئی بڑا ایشو کھڑا ہوتا ہے، تو ای ڈی یا سی بی آئی کے ذریعے کسی کے گھر ریڈ کروا کر خبر کا رخ بدل دیا جائے۔ سوربھ بھاردواج پر ریڈ کو انہوں نے مکمل طور پر فرضی قرار دیا، کیونکہ جس دور (2018-19 میں دہلی کے 24 اسپتال تعمیراتی منصوبے) کا حوالہ دیا جا رہا ہے، اُس وقت سوربھ بھاردواج وزیر ہی نہیں تھے۔ سسودیا نے کہا کہ غیر وزیر پر ریڈ ڈالنا مضحکہ خیز ہے اور یہ محض مودی کی ڈگری تنازع سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔منیش سسودیا نے مزید کہا کہ نہ تو جعلی ڈگری چلے گی اور نہ ہی جعلی کیس۔ عوام کی عدالت میں ڈگری کے جعلی ہونے کا پردہ فاش ہو چکا ہے اور عدالتوں میں آپ لیڈروں پر لگائے گئے کیسوں کا بھی جھوٹا ہونا سامنے آ رہا ہے۔ ستیندر جین کے کیس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا کیس فرضی ثابت ہوا اور باقی کیس بھی فرضی ثابت ہوں گے۔منیش سسودیا نے ایکس پر کہا کہ پیر کو پورے ملک نے مودی جی کی ڈگری پر سوال اٹھایا۔ جب ڈگری کا سچ سامنے آیا تو آج سوربھ بھاردواج پر ای ڈی کی ریڈ کرائی جا رہی ہے تاکہ توجہ ہٹائی جا سکے۔ سوال صاف ہے کہ کیا مودی جی کی ڈگری فرضی ہے؟ لیکن اس سوال کا جواب دینے کی ہمت نہیں پڑی۔ اس لئے آپ لیڈروں پر ریڈ ڈال دی گئی۔ جس دور کا کیس بتایا جا رہا ہے، اُس وقت سوربھ وزیر تھے ہی نہیں۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ جیسے ان کی ڈگری فرضی ہے ویسے ہی یہ کیس بھی فرضی ہیں۔ یاد کیجئے ستیندر جین کو، تین سال جیل میں رکھا، سی بی آئی اور ای ڈی نے دن رات چھان بین کی لیکن کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ سارے کیس فرضی ہیں۔ اصل لڑائی سچائی کی نہیں بلکہ عام آدمی پارٹی کی ایمانداری کو دبانے کی ہے۔عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ سوربھ بھاردواج پر بنایا گیا کیس مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔ جس معاملے میں چھاپہ مارا گیا ہے، اُس وقت سوربھ بھاردواج وزیر بھی نہیں تھے، پھر بھی ان پر جھوٹا کیس بنا کر پھنسایا جا رہا ہے۔ سنجے سنگھ نے ستیندر جین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تین سال تک جیل میں رکھنے کے بعد سی بی آئی نے خود مانا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور مودی حکومت کی پالیسی بن گئی ہے کہ آپ لیڈروں پر جھوٹے مقدمے بنا کر انہیں جیل میں ڈالا جائے تاکہ انہیں دبایا اور جھکایا جا سکے۔سنجے سنگھ نے سوال کیا کہ سوربھ بھاردواج کے گھر پر اچانک 26 اگست کو ہی ای ڈی کی چھاپہ ماری کیوں ہوئی؟ ایسا اس لئے، تاکہ ملک میں چل رہی مودی جی کی جعلی ڈگری کی بحث کو دبایا جا سکے۔ بی جے پی ہمیشہ ایشو بدلنے کے لئے ایسی کارروائیاں کرتی ہے۔ آپ لیڈروں کی ایمانداری اور سچائی کو پورا ملک جانتا ہے اور جھوٹے مقدموں سے نہ تو انہیں پریشان کیا جا سکتا ہے، نہ جھکایا جا سکتا ہے اور نہ ہی روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے وارننگ دی کہ چاہے مودی، امت شاہ یا بی جے پی کتنی بھی کوشش

Related posts

بی جے پی چاہے جتنے بھی لیڈر گرفتار کر لے، اس سے میگا الیکٹورل بانڈ گھوٹالے کی حقیقت نہیں چھپے گی: گوپال رائے

Paigam Madre Watan

کیجریوال حکومت نے آج کووڈ وبائی مرض میں اپنی جان گنوانے والے تین کورونا جنگجوؤں کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے کا اعزازیہ دیا

Paigam Madre Watan

امام اعظم نے ادبی و صحافتی دنیا کو سوگوار کر دیا : سیّد احمد قادری

Paigam Madre Watan

Leave a Comment