Education تعلیم

مانو کی جانب سے گوا میں اردو اساتذہ کا ورکشاپ

حیدرآباد، 30 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم کے زیرِ اہتمام ریاستِ گوا میں اردو میڈیم اساتذہ کے لیے دو روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ 28 اور 29 اپریل 2026 کو بالترتیب ساو ¿تھ اور نارتھ گوا میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس تربیتی پروگرام کا انعقاد Association of Goa Urdu Schools اور All India Ideal Teachers Association (AIITA) کے اشتراک سے عمل میں آیا۔ افتتاحی نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن آف گوا اردو اسکولز کے سکریٹری جناب شعیب شیخ نے مہمانانِ گرامی اور شرکائے ورکشاپ کا خیرمقدم کیا، جبکہ اے آئی آئی ٹی اے کرناٹک کے صدر جناب رضا معنوی نے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اس کی تعلیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ دونوں ورکشاپ کے دوران ماہرینِ تعلیم نے عملی سیشنس کے ذریعے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دیا۔ مرکز کے ڈائریکٹر، پروفیسر محمد عبد السمیع صدیقی نے اپنے خطاب میں تعلیمی نظام میں مصنوعی ذہانت (AI) کے مو ¿ثر اور بامقصد استعمال کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور جدید ٹیکنالوجی کے تدریسی عمل پر مرتب ہونے والے اثرات پر اظہارِ خیال کیا۔ جناب سید عارف نے کلاس روم مینجمنٹ کے مختلف پہلوو ¿ں پر جامع گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ کو عملی رہنمائی فراہم کی۔ ان ورکشاپوں میں ریاستِ گوا کے 120 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی اور تربیتی سیشنس سے بھرپور استفادہ کیا۔ شرکاءنے اس نوعیت کے پروگراموں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اسے تدریسی معیار کی بہتری کی جانب ایک مو ¿ثر پیش رفت بتایا۔

Related posts

شعبۂ اردو، مانو میں کل ڈاکٹر تقی عابدی کا توسیعی خطبہ

Paigam Madre Watan

مولانامختار احمد ندوی  ٹیکنیکل کیمپس) (MMANTCمیں سہ روزہ”3D  پرنٹنگ” ورکشاپ کا انعقاد

Paigam Madre Watan

معہد علی بن ابی طالب لتحفیظ القرآن الکریم کے زیر اہتمام مسابقہ کا اقرا انٹرنیشنل اسکول کے گراونڈ میں حسن آغاز

Paigam Madre Watan