Education تعلیم

جمہوریت کے ثمرات کا حصول مساوات اور اتحاد میں مضمر

پروفیسر سید عین الحسن کا یومِ جمہوریہ پیام۔ طلبہ میں انعامات کی تقسیم


حیدرآباد (پی ایم ڈبلیو) جمہوریت کے اصل ثمرات اسی وقت حاصل کیے جاسکتے ہیں جب جمہوریت مساوات اور اتحاد کے ستونوں پر کام کرے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے پرچم کشائی کے بعد کیا۔وہ آج یونیورسٹی میں 75 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب کو مخاطب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ثمرات سے ہر شہری اسی وقت مستفید ہوسکتا ہے جب وہ اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض کی انجام دہی پر بھی توجہ دے۔ وائس چانسلر نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ کثرت میں وحدت کا عملی نمونہ پیش کریں اور کندھے سے کندھا ملاکر ملک اور قوم کی ترقی کے لیے کام کریں اور بحیثیت طالب علم، علم کے میدان میں پوری ایمانداری اور محنت سے آگے بڑھیں۔ کلچرل کوآرڈینیٹر معراج احمد، کی نگرانی میں یونیورسٹی کے کلچرل کلب کے طلبہ نے پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑھا اور حب الوطنی پر مبنی نغمے پیش کیے۔ کلچرل کوآرڈینیٹر کے ساتھ ڈاکٹر مظفر حسین خان اور ڈاکٹر پٹھان محمد وسیم محمد شبیر نے ان طلبہ کو تیاری کروائی۔ اس موقع پر پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور پروفیسر ایم اے عظیم، پراکٹر موجود تھے۔ لفٹننٹ محمد عبدالمجیب ، اسوسیئٹ این سی سی آفیسر، کرنل رویندر ناتھ کی نگرانی میں ون تلنگانہ آرٹی بیٹری این سی سی مانو سب یونٹ کے کیڈٹس نے اصل رائفلس کے ساتھ گارڈ آف آنر پیش کیا۔ فوج کے ذمہ داران حوالدار چندر موہن اور حوالدار منوج داس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر اشتیاق احمد اور پروفیسر محمد عبدالعظیم پریڈ کے دوران وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے این سی سی کیڈٹس کو ان کی کل ہند نمایاں کارکردگی پر تہنیت پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ ویجلنس اویرنیس کے موقع پر منعقدہ تحریری مقابلوں کے فاتحین کو اسناد اور انعامات دیئے گئے۔
پروفیسر محمد فریاد، ڈین ایم سی جے نے پروگرام کی کارروائی چلائی۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، صدر نشین کی نگرانی میں کمیٹی نے انتظامات کیے۔ ڈائرکٹر رضوان احمد کی نگرانی میں آئی ایم سی ٹیم نے یوٹیوب اور سوشیل میڈیا پر پروگرام کا لائیو ٹیلی کاسٹ کیا۔

Related posts

ہفتہ کی صبح کلاس روم میں بچوں کے درمیان پہنچیں وزیر تعلیم آتشی،

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی اردو سوشل سائنس کانگریس کا آج افتتاح

Paigam Madre Watan

سی سی آر یو ایم کے ذریعہ حجامہ کے معیاری طریقہ عمل پر قومی ورکشاپ کا ا نعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar