Education تعلیم

مولانامختار احمد ندوی  ٹیکنیکل کیمپس) (MMANTCمیں سہ روزہ”3D  پرنٹنگ” ورکشاپ کا انعقاد

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مولانامختار احمد ندوی  ٹیکنیکل کیمپس ) (MMANTC منصورہ میں  شعبہ میکانیکل انجینئرنگ کیجانب سے 27تا 29 جنوری ایک سہ روزہ ورکشاپ بعنوان "3D پرنٹنگ” کا انعقاد سیمینار ہال میں کیا گیا۔ڈاکٹر دلاورحسین(ہیڈ، ڈپارٹمنٹ انجینئرنگ) نے اس ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پیش کئے۔ نیز اس ورکشاپ میں شریک ڈگری وڈپلومہ انجینئرنگ کے طلباءو طالبات سے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد طلباءکوجدید ٹیکنالوجی(ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ)کے اصولوں اور عملی مہارتوں سے روشناس کرانا ہے۔ اس ورکشاپ میں بطور ماہرین ڈاکٹر تنویر عالم، ڈاکٹر عاکف انجم،پروفیسرشہزاد محوی اورپروفیسر شاداب اظہرنے "3D پرنٹنگ”کے مختلف موضوعات پر مدلل و اطمینان بخش گفتگوکی جیسے "3D پرنٹنگ”کا بنیادی تعارف، جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی اور ان کی صنعتی اہمیت، ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ مٹیریل کا مظاہرہ، پولیمر”3D پرنٹنگ” کا عملی مظاہرہ، آٹوکیڈسافٹ ویئرکے ذریعے”3D پرنٹنگ  ماڈل "کی تخلیق،کوڈزکی تیاری، ماڈل کی سمولیشن اور تھری بینڈزآف ٹریننگ کے زریعے پروڈکٹ ڈیولپمینٹ وغیرہ۔  نیز اس بات پر زور دیا گیا کہ”3D پرنٹنگ”آج کےصنعتی دور  میں ایک انقلابی ٹیکنالوجی بن چکی ہے۔اس کی مدد سے کم لاگت،کم وقت  میں  پیچیدہ  ڈیزائن کی تیاری ممکن ہے۔آٹوموبائل، میڈیکل، ایرواسپیس اور دیگرصنعتوں میں اس ٹیکنالوجی کی مانگ میں دن بہ دن اضافہ ہوتاجارہاہے۔  واضح ہوکہ یہ ورکشاپ جناب راشد مختار (سکریٹری ، جامعہ محمدیہ ) کی ایماء پر  اور ڈاکٹر شاہ عقیل احمد(پرنسپل) کی قیادت میں منعقد کیا گیا ۔ اس ورکشاپ میں  ڈاکٹر سلمان بیگ، ڈاکٹرمحمد  اظہراور  ڈاکٹر نوید حسین بنفس نفیس موجود تھے۔   اس ورکشاپ کے اختتام پر  پروفیسر نورالامین نے اظہارتشکر پیش کیا۔

Related posts

مانو میں کمپیوٹر سائنس کے تحقیقی رجحانات پر ایف ڈی پی کا آغاز

Paigam Madre Watan

”لسانیات سب سے بڑی فارنسک سائنس ہے“ پروفیسر ابّی کا اردو یونیورسٹی میں خصوصی خطاب

Paigam Madre Watan

نیشنل اردو ہائی اسکول، امبر ناتھ میں مقابلۂ بیت بازی 

Paigam Madre Watan

Leave a Comment