Education تعلیم

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے ڈپلومہ انجینئرنگ طلبہ کے شاندار نتائج

مالیگاؤں (پریس ریلیز: جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی، منصورہ کیمپس کے زیرِ اہتمام جاری پالی ٹیکنک کالج، مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں دسویں جماعت کے بعد کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ اور ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے ڈپلومہ کورسز کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ امسال فرسٹ ایئر، سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے نتائج شاندار رہے، جن میں متعدد طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بہترین نمبرات سے امتحان پاس کیا۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ادارۂ جامعہ محمدیہ کے چیئرمین جناب ارشد مختار صاحب اور سیکریٹری جناب راشد مختار صاحب نے دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کے نام حسبِ ذیل ہیں۔ سال اول میکانیکل انجینئرنگ طلبہ میں علی ارشد مختار (88.00%)، فرحان عالم (78.44%) اور امجد علی (77.78) نے نمایاں نمبرات حاصل کئے ۔سال اول کمپیوٹر انجینئرنگ میں عبدالرحمن اخلاق احمد (87.88)، آصفہ صدف (86.71) اور المیرہ شیخ (85.41) کے نام شامل ہیں۔ سال اول الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر انجیئنرنگ میں فرحان احمد (84.13%)، شاہینہ فیاض (82.88%) اور یاسین مبارک (82.13%) کے نام شامل ہیں۔ سال اول سول انجینئرنگ میں اشہر زید (81.89)، محمد وقار (80.67) اور امانت عالم (70.11) کے نام شامل ہیں۔ سال اول ٹیکسٹائل میں سمیہ حاجی شیخ ( 73.88%)اور محمد کیف عیدی امین (60.00%) نے نمایاں نمبرات حاصل کئے۔ اسی طرح سے سال دوم کمپیوٹر انجیئنرنگ میں شیخ سارا(90.00%)، مسیرہ ارم (85.53%) اور منتشہ رفیق احمد (84.00%) کے نام شامل ہیں۔ وہیں سال سوم کمپیوٹر انجیئنرنگ میں ریا سنیل (92.88%)، زری والا شیزہ (92.47%) اور محمد عفان (90.82) کے نام شامل ہیں۔ سال دوم الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ میں نازیہ پروین (86.78%)، محمد سیف(84.00%) اور شکینہ پروین (83.00%) کے نام شامل ہیں۔ اسی طرح سے سال دوم میکانیکل انجیئنرنگ میں محمد عبداللہ ()، سیف علی () اور محمد ساحل () کے نام شامل ہیں۔ وہیں سال سوم میکانیکل انجینئرنگ میں مومن سعد (86.39%)، محمد کاشف (84.61%) اور محمد سعراج (81.56%) کے نام شامل ہیں۔ اسی طرح سال دوم سول انجینئرنگ میں محمد ندیم احمد (83.11%)، فیضان خان (80.78%) اور مونو خان (79.00%) کے نام شامل ہیں۔ وہیں سال سوم سول انجینئرنگ میں انصاری حذیفہ (79.11%)، عبدالرحمن مومن فیاض (76.89%) اور شیخ حسین (79.11%) کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کئی طلبہ نے میتھس مضمون میں صد فیصد مارکس حاصل کی ہے۔ لبہ کی اس شاندار کامیابی پر ڈاکٹر شاہ عقیل احمد (پرنسپل، انجینئرنگ کالج)، ڈاکٹر یعقوب انصاری (پرنسپل، پالی ٹیکنک)، ڈاکٹر سلمان بیگ (ڈین اکیڈمکس)، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے طلبہ کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

اردو یونیورسٹی میں بی ایڈ ITEP میں داخلوں کا اعلامیہ جاری

Paigam Madre Watan

تصوف اور اردو شاعری دونوں کی بنیاد محبت: شمیم طارق اردو یونیورسٹی میں ’’اردو شاعری میں تصوف‘‘ پر توسیعی خطبہ

Paigam Madre Watan

شاہین ہائی اسکول کے جماعت دہم کے شاندار نتائج

Paigam Madre Watan