Education تعلیم

نسیمہ خاتون کو تعلیماتِ نسواں میں پی ایچ ڈی

حیدرآباد، کنٹرولر امتحانات، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اعلامیہ کے بموجب شعبۂ تعلیماتِ نسواں کی اسکالر نسیمہ خاتون دختر جناب بشیر احمدکو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ’’اتر پردیش کے ضلع مئو میں مسلم معاشرہ پر ثقافتی امور کے اثرات۔ ایک صنفی تجزیہ‘‘ ، ڈاکٹر پروین قمر، اسوسیئٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 17؍ جنوری کو منعقد ہوا تھا۔

اوشا کو ہندی میں پی ایچ ڈی


کنٹرولر امتحانات، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اعلامیہ کے بموجب شعبۂ ہندی کی اسکالر دختر جناب ہری رام یادو کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ’’سشیلا تکبھورے کے ساہتیہ میں دلت ناری چیتنا‘‘، ڈاکٹر جی وی رتناکر، اسوسیئٹ پروفیسرکی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 25؍ جنوری کو منعقد ہوا تھا۔

Related posts

غالب اردو کا پہلا ترقی پسند شاعر: ڈاکٹر تقی عابدی

Paigam Madre Watan

ہندوستان میں اسپینش سفیر جوس ماریا ریڈاؤ نے کیجریوال حکومت کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسکول آف اسپیشلائزڈ ایکسیلنس کا دورہ کیا: آتشی

Paigam Madre Watan

Indira Gandhi National Open University (IGNOU) announces Entrance Test for Post Basic B.Sc. Nursing – B.SCN(PB) Program

Paigam Madre Watan

Leave a Comment